کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ

by Other Authors

Page 82 of 178

کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 82

Ar نیویارک کے بعض اور پروفیسر تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس ساری یونیورس ( UNIVERSE) کا ایک مرکز ہے جس کے گیر و پر سورج اور اس کے علاوہ اور لاکھوں اور کروڑوں سیتا ہے چکر لگا رہے ہیں۔اور انہوں نے کہا کہ میری تھیوری (THEORY) یہ ہے کہ یہی مرکز خدا ہے۔گویا انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ پہلے تو سائینس خدا تعالیٰ کے وجود کو رد کرتی تھی مگر آب ہم نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اس سارے نظام کا ایک مرکز ہے جو حکومت کر رہا ہے اور وہی مرکز خدا ہے۔کہیں نے ان سے کہا کہ نظام عالم کے ایک مرکز کے متعلق آپ کی جو حقیقی ہے مجھے اس پر اعتراض نہیں۔قرآن کریم سے بھی ثابت ہے کہ یہ تمام دنیا ایک نظام کے ماتحت ہے اور اس کا ایک مرکز ہے مگر آپ کا یہ کہنا کہ وہی مرکز خدا ہے درست نہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ مجھ پر خدا تعالیٰ کی طرف سے الہامات نازل ہوتے ہیں اور وہ مجھے اپنے غیب سے اطلاع دیتا ہے۔اگر آپ کا تجویز کردہ مرکزہ ہی خدا ہے تو آپ مجھے بتائیں کہ کیا وہ بھی کسی پیر الہام نازل کر سکتا ہے ؟ کہنے لگے الہام تو نازل نہیں کر سکتا۔میں نے کہا کہ پھر یکی کس طرح تسلیم کر لوں کہ وہی مرکز خدا ہے مجھے تو ذاتی طور پر اس بات کا علم ہے کہ خدا مجھ سے باتیں کرتا ہے اور وہ باتیں اپنے وقت پر پوری ہو جاتی ہیں۔کوئی بات چھ مہینے کے بعد پوری ہو جاتی