کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ

by Other Authors

Page 80 of 178

کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 80

علم ہمیشہ کام آتا ہے۔اب کبھی کوئی اعتراض کرنے اور کوئی حافظ نہ ہو جس سے قرآن کی کوئی اور آیت پوچھی جا سکے تو خدا تعالیٰ سورہ فاتحہ ہی سے مجھے اس کا جواب سمجھا دیتا ہے۔تو سماوی علوم میں یہ برکت ہوتی ہے کہ جب ضرورت پڑے اِن سے کام لیا جاتا ہے۔پس ملائکہ کے ذریعہ علوم سکھائے جاتے ہیں۔محی الدین ابن عربی فتوحات مکیہ میں لکھتے ہیں کہ مجھے بہت سے علوم ملائکہ نے سکھائے ہیں۔صوفیاء میں سے بھی ہیں جنہوں نے ملائکہ کے متعلق بحث کی ہے اگر چہ اُن کی بحث حضرت مسیح موعود کے مقابلہ میں سواں حقہ بھی نہیں۔حضرت مسیح موعود فرمایا کرتے تھے کہ کئی ہزار الفاظ کا مادہ آپ کو سکھایا گیا ہے میں نے بھی اور بہت سی باتیں ملائکہ کے ذریعہ سیکھی ہیں۔ایک دفعہ گناہ کے مسئلہ کے متعلق اِس وسعت کے ساتھ مجھے علم دیا گیا کہ میں اس کا خیال کر کے حیران ہو جاتا ہوں کہ کسی عجیب طریق سے کوتاہیوں اور غلط کاریوں کا نقشہ کھینچا گیا نیز فرماتے ہیں:۔منکرین الہام سے جب بھی میری گفت گو ہوتی ہے تو میں انہیں کہا کرتا ہوں کہ میں تمہاری دلیلوں کو کیا کروں جبکہ خدا مجھ سے خود ل "ملائكة الله من - ۲۳ طبع اول ( تقریر جلسہ سالانه ۱۱۹۲۰)