کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 76
49 ہو جاتا ہے یا اے ناطقہ سر بگریباں ہے اسے کیا کہیئے اللہ تعالیٰ کی بے شمار برکتیں اور سلام حضرت مصلح موعود پر ہوں کہ جنہوں نے اپنے روحانی ، الهامی اور کشفی مشاہدات اور تجربات کی بناء پر زندہ خدا کی حقیقی تجلیات کے بے شمار نمونے دنیا کو دکھلائے اور ثابت کیا کہ خدا تعالیٰ کلام کرتا ہے اور فرشتے حقیقتاً موجود ہیں اور وہ خدا اور انسانوں کے درمیان واسطہ ہیں۔انسانوں کو علم سکھاتے اور تعلیم دیتے ہیں اور میں اس کا عینی شاہد ہوں۔چنانچہ فرمایا : و ملائکہ لوگوں کوعلم سکھاتے اور تعلیم دیتے ہیں یعنی ان کو مقرر کیا جاتا ہے کہ وہ لوگ جو علم کی طرف توجہ کرنے والے ہوں ان کے قلوب پر علم کی روشنی ڈالتے رہو۔۔۔فرشتوں کے علوم سکھانے کا بھی عجیب طریقی ہے وہ جو بات سکھاتے ہیں اسے OBJECTIVE MIND (قلب عامل) میں نہیں رکھتے SUB-CONCIOUS (قلب غیر عامل) میں رکھتے ہیں یعنی دماغ کے پچھلے حصے میں رکھتے ہیں تا کہ سوچ کر انسان اسے نکال سکے۔اس میں ظاہری دماغ سے حفاظت کی زیادہ طاقت ہوتی ہے اور یہ ذخیرہ کے طور پر ہوتا ہے۔ملائکہ جو کچھ سکھاتے ہیں اسی MIND لمجالس المؤمنین، ۲۹۳ از محمد عطاء الله ان علار مطیع سعیدی، قرآن عمل کراچی و