کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 35
خدا کا یہ شیر ساری عمر مخالفین اسلام کو للکارتار با مگر کسی کو جرأت نہ ہوسکی کہ مرد میدان بن کر آپ کے سامنے آسکے۔جیسا کہ حضرت مصلح موعود خود فرماتے ہیں سے دوسرا پیلو میرے پکڑنے پہ قدرت کہاں ؟ تجھے میاد ! که باغ محسن مستند کی عندلیب ہوں میں (کلام محمود) (کلام اللہ صرف قرآن ہے) دنیا کی تمام مذاہب کی الہامی کتب میں صرف قرآن مجید کو یہ امتیازی خصوصیت اور منفر د شرف حاصل ہے کہ وہ کلام اللہ ہے۔چنانچہ دوسرا پہلو جس سے حضرت مصلح موعود کے ذریعہ کلام اللہ کا مرتبہ طور پذیر ہوا وہ یہ ہے کہ آپ نے یہ نظریہ پیش کر کے علمی دنیا میں ایک تہلکہ مچا دیا کہ قرآن کریم ایک ہی کتاب ہے جو کلام اللہ کہلا سکتی ہے۔دوسری کتب خواہ الہامی بھی ہوں کلام اللہ نہیں کیونکہ ان میں انسانی کلام بھی شامل ہے۔خالصہ کلام الله الف سے لے کردی، ایک، بسم اللہ سے لے کر والناس بانک صرف قرآن کریم ہے۔یہ کتاب اُس وقت سے کہ نازل ہوئی ہمارے زمانہ تک جوں کی توں ہے نہ ایک لفظ کم نہ ایک لفظ زیادہ، نہ کوئی حکم نا قابل عمل نہ کوئی آیت منشوخ ہر ایک حرکت و وقف بعینہ نہیں اس کے سوا اور کوئی کتاب نہیں