کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 28
ترتیب مجھے پر روشن ہو گئی۔اس طرح سورۂ فاتحہ کے مضامین مجھے القاء اور الہانا اللہ تعالٰی کی طرف سے رویا میں بتائے گئے تھے اس کے بعد خدا تعالیٰ نے میرا سینہ سورہ فاتحہ کے حقائق سے بریز فرما دیا۔قرآن کریم کی ترتیب میں بیسوں آیات کے متعلق خدا تعالیٰ کی طرف سے بطور القاء مجھے سمجھائی گئی ہیں مثلاً سورہ بروج اور شورہ طارق کا یہ جوڑ کہ اُن میں سے ایک سورت میں مسیحیت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور دوسری سورت میں مہدویت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے یہ بھی ان مضامین سے ہے جو لوگوں کی نگاہ سے مخفی تھے مگر اللہ تعالیٰ نے میرے ذریعہ الکو ظاہر فرما دیا اور مجھے وہ دلائل دئے جن سے میں اپنے اس استدلال کو پوری قوت کے ساتھ ثابت کر سکتا ہوں اور کوئی منصف مزاج ان دلائل کو تسلیم کرنے سے انکار نہیں کر سکتا۔عقلی طور پر اسے بہر حال ماننا پڑے گا کہ میرا دعوی دلائل پر مبنی ہے یہ علیحدہ بات ہے کہ وہ کہہ دے کہ میں ان دلائل کو تسلیم نہیں کرتا لیکن اسے یہ ضرور ماننا پڑے گا کہ میں نے جو دعوی کیا ہے اس کے دلائل اور وجوہ موجود ہیں یا اے۔غرض قرآن کریم کے کئی مشکل آیات کے معانی اللہ تعالیٰ نے اپنے NAY له تفسیر کبیر جز چهارم نصف اول ،