کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ

by Other Authors

Page 26 of 178

کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 26

۲۶ نہیں ہے جو مقابلہ میں ٹھہر سکے یا اے ۲۔" یکی ابھی چھوٹا سا تھا میری عمر پندرہ سولہ سال کی ہوگی کہ میں نے رویا میں دیکھا جیسے کوئی کٹورہ ہوتا ہے اور اس کے اُوپر کوئی چیز آ کر گر سے تو اس میں سے ٹن کی آواز نکلتی ہے اسی طرح اس میں سے ٹن کی آواز آئی پھر وہ آواز پھیلنی شروع ہوئی پھر متم ہوئی۔پھر وہ ایک فریم بن گئی پھر اس میں سے ایک تصویر بنی پھر وہ تصویر متحرک ہو گئی اور اس میں سے ایک وجود نکل کر میر سے سامنے آیا اور اُس نے کہا ئیں خدا تعالیٰ کا فرشتہ ہوں اور یکی آپ کو سورہ فاتحہ کی تفسیر سکھانے کے لئے آیا ہوں یکں نے کیا سکھاؤ۔اُس نے سورۂ فاتحہ کی تفسیر مجھے سکھانی شروع کی۔جب وہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ پر پہنچا تو کہنے لگا آج تک جتنی تفسیریں لکھی گئی ہیں وہ اس آیت سے آگے نہیں بڑھیں۔کیا میں آپ کو آگے بھی سکھاؤں ؟ میں نے کہا ہاں ! چنا نچہ اس نے مجھے اگلی آیات کی بھی تفسیر سکھا دی۔میری عمر اس وقت پندرہ سال کی تھی اور اب اس رویا پر چوالیس سال گذر گئے ہیں۔اس عرصہ دراز میں جو علوم خدا تعالیٰ نے مجھے سورۂ فاتحہ سے سکھائے ہیں اُن کے ذریعہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے ہر نہ ہب کا رد ه ملائکة الله ۵۴۵۳