کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ

by Other Authors

Page 25 of 178

کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 25

اس مقالہ میں بطور نمونہ اس کے صرف بارہا پہلو بیان ہوں گے۔وما توفیقی الا بالله العلى العظيم اولین پیلو خدا تعالی سے علوم قرآن کے تعلیم) اس سلسلہ میں اولین پہلو یہ ہے کہ قرآن مجید کا حقیقی مرتبہ اہل اللہ پر ہی کھل سکتا ہے جیسا کہ فرمایا لا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة :۔) چنانچہ حقیقت ہے کہ اگر چہ حضرت مصلح موعود نور اللہ مرقدہ نے کسی مدرسے کا کوئی ایک امتحان بھی پاس نہیں کیا تھا اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے الہامات' کشوف اور رؤیا کے ذریعے سے علیم قرآن سکھایا اور غیر مذاہب کے مقابل پر ایسے ایسے حقائق و معارف کھولے کہ غیرمسلم دنیا کو دم مارنے کی مجال نہ رہی۔حضرت مصلح موعود ہی کے الفاظ میں اس حقیقت پر روشنی ڈالنا زیادہ مناسب ہوگا۔فرمایا :- - ا میں نے کوئی امتحان پاس نہیں کیا۔نہر دفعہ فیل ہی ہوتا رہا ہوں مگر اب میں خدا کے فضل سے کہتا ہوں کہ کسی علم کا مدعی آجائے اور ایسے علم کا مدعی آجائے جس کا میں نے نام بھی نہ سُنا ہو اور اپنی باتیں میرے سامنے مقابلہ کے طور پر پیش کرے اور میں اسے لا جواب نہ کر دوں تو جو اس کا جی چاہے کہے۔ضرورت کے وقت ہر علم خدا مجھے سکھاتا ہے اور کوئی شخص