کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 158
18 A کی رہنمائی اور آپ کی زیر ہدایات مختلف رائج الوقت کئی غیر ملکی اہم زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم کئے ہیں جیسے انگریزی ، جرمن فریج ، روسی، اطالوی اور ہسپانوی وغیرہ۔انگریزی ترجمہ جو زیور طباعت سے آراستہ ہو کر منظر عام پر آچکا ہے دیکھ کر ہم یہ کہے بغیر نہیں رہ سکتے کہ قرآن مجید کے جتنے بھی (انگریزی تراجم اس سے قبل شائع ہو چکے ہیں، ان سب پر یہ ترجمہ فوقیت لے گیا ہے ( تفوق كل ترجمة سبقتها) کیا بلحاظ طباعت کی خوبی اور دیدہ زیب ہونے کے اور کیا بلحاظ اپنی عمدگی اور ترتیب و با محاورہ ترجمہ ہونے کے اور کیا بلحاظ فضلی ترجمہ کی درستگی کے اور کیا بلحاظ اس کی تشریح و تفسیر کے جو جدید اسلوب اور پیرا یہ میں ایک مبسوط تفسیر ہے جسے پڑھ کر نمایاں طور پر محسوس ہوتا ہے کہ حضرت امام جماعت احمدیہ علیم دین کے رموز و حقائق اور اس کی اعلیٰ درجہ کی تعلیم اور روحانیات سے متعلق جملہ علوم سے غیر معمولی طور پر بہرہ ور ہیں اور دین کے بارہ میں بھر پور علم رکھتے ہیں۔اس ترجمہ میں قرآن مجید کی آیات عربی الفاظ میں ہر صفحہ کے اوپر دائیں جانب اور اس کے بالمقابل انگریزی ترجمہ اور ان دونوں کے نیچے باقی حصہ صفحہ میں فصیح و شستہ اعلیٰ درجہ کی انگریزی زبان میں تفسیری نوٹ لکھے گئے ہیں۔