کلامِ ظفرؔ

by Other Authors

Page 80 of 194

کلامِ ظفرؔ — Page 80

143 بلند اپنے حوصلے کٹھن ہیں گرچہ مرحلے ہمارے پاک ولولے جمال کائنات ہیں کلام ظفر ہم احمدی بنات ہیں خدا کی ناصرات ہیں طویل ہے اگر سفر تو کچھ نہیں ہمیں خطر خدا ہے ضامنِ ظفر کہ ہم مجاہدات ہیں ہم احمدی بنات ہیں خدا کی ناصرات ہیں (ماہنامہ مصباح مارچ 1981 ء صفحہ 6) 144 احمدی خاتون کے نام اپنی بیگم کی زبان سے کلام ظفر اے عزیزه احمدی خاتون سُن تجھ کو کرتی ہوں نصیحت یاد رکھ حضرت احمد کی بیعت تو نے کی ہر زماں مفہوم بیعت یاد رکھ پاک رکھ دامن کو اپنے شرک سے شرک سے ہے حق کو نفرت یاد رکھ کچھ خدا کے غیر سے مانگا نہ کر اس میں ہے تیری ہی ذلت یاد رکھ رات دن ماں باپ کی خدمت میں رہ ان کی خدمت ہے سعادت یاد رکھ طاعت خاوند سے تو غافل نہ ہو فرض ہے اسکی اطاعت یاد رکھ اپنے بچوں کو بچا دوزخ سے تو تیرے قدموں میں ہے جنت یا درکھ آجکل سب نیکیوں کی جان ہے دین احمد کی اشاعت یاد رکھ جو شریعت میں نہ ہو اس کو نہ کر یہ بھی ہے حکم شریعت یاد رکھ