کلامِ ظفرؔ — Page 54
91 کلام ظفر اسلام غالب آئے گا دنیا میں عنقریب دجال کو ہے آج تلاش ره فرار اب ساعت ہلاکت باطل قریب ہے یا جوج بے قرار ہے ماجوج بے قرار مغرب کے بت کدوں میں قیامت ہوئی بپا تثلیث ہوتی جاتی ہے توحید کا شکار (روز نامہ الفضل 25 جولائی 1979 ، صفحہ 2) 92 کلام ظفر چودھویں کے چاند کو دیکھ کر اے چودھویں کے چاند قسم تیرے نور کی تمہید بن گیا ہے تو آج اک سرور کی وہ آئی چودھویں کا چاند کہ احمد ہے جس کا نام تجھ مجھے آنحضور کی ہے یاد اے چاند تو بھی شرق میں آکر ہوا تمام مشرق ہی اس کی سمت ہے اتمامِ نور کی اس چودھویں کے چاند سے اے چودھویں کے چاند نسبت تجھے ضرور لیکن دُور کی ہے ہے جس چودھویں کی رات میں تجھ کو ملا کمال چودھویں کی رات ہے، اس کے ظہور کی احمد وہ ماہتاب محمد وہ آفتاب لاکھوں تجلیاں ہیں جہاں کوہ طور کی