کلامِ ظفرؔ

by Other Authors

Page 53 of 194

کلامِ ظفرؔ — Page 53

89 تجربہ ہے بار ہا کا آپ ہی رُسوا ہوا یا مسیح اللہ! چاہی جس نے رُسوائی تری چودھویں کا چاند بھی تجھ کو نظر آتا نہیں ہم نشیں میں کیا کروں ہے ختم بینائی تری بادشاہوں سے ہے افضل وہ گدائے بے نوا مل گئی ہے جس کو اے احمد پذیرائی تری ٹور سے تیرے منور ہو گیا قلب ظفر اے خُدا کے نور جب سے روشنی پائی تری کلا ظفر روزنامه الفضل مسیح موعود نمبر 21 مارچ 1979ء صفحہ 6) 90 کلام ظفر حضرت بانی جماعت احمدیہ کی تصویر دیکھ کر عکس جمیل و صورت زیبا و باوقار پڑتی ہیں کیوں لگا ہیں میری تجھ پہ بار بار دنیا میں ہم نے دیکھے بہت خوبرو مگر صورت تیری ہے صنعت صانع کا شاہکار تیری جبیں پہ محسن ازل کی تجلیاں طلعت سے تیری نورِ صداقت ہے آشکار دنیا سے بے نیاز نگاہیں جھکی جھکی غض بصر کے حُسن کی تفسیر شاندار آقا تری دُعاؤں سے وہ دن قریب ہیں تیری جھکی نگاہوں کو ہے جن کا انتظار