کلامِ طاہر — Page 77
خدا کے سپرد اس نظم کا پہلا مصرعہ آصفہ بیگم کی زندگی ہی میں ایک معمولی فرق کے ساتھ رویا میں زبان پر جاری ہوا تھا۔اس پر نظم شروع کی تو ان کی زندگی میں صرف دو شعر ہو سکے تھے۔باقی نظم ان کی وفات کے بعد مکمل کی ہے۔اس مناسبت سے پہلے مصرعہ کو کچھ تبدیل کرنا پڑا یعنی پہلے یہ مصرعہ یوں تھا۔ع تری شفا کا سفر ہے قدم قدم اعجاز تیری بقا کا سفر تھا قدم قدم اعجاز بدن سے سانس کا ہر رشتہ دم بہ دم اعجاز ترا فنا کے اُفق سے پلٹ پلٹ آنا دُعا کے دوش پہ نبضوں کا زیروبم اعجاز تھا اک کرشمہ پیہم ترا دل بیمار دکھایا ہوگا کسی دل نے ایسا کم اعجاز نحیف جان ، بہت بوجھ اُٹھا کے چلتی رہی ہر ایک نقشِ قدم پر تھا مقسم اعجاز 77