کلامِ طاہر

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 11 of 265

کلامِ طاہر — Page 11

آج کی رات ربوہ میں ۲۷ رمضان المبارک کی رات کے روح آفریں مناظر سے متاثر ہوکر ذکر سے بھر گئی ربوہ کی زمیں آج کی رات اُتر آیا ہے خداوند یہیں آج کی رات شہر۔جنت کے ملا کرتے تھے طعنے جس کو بن گیا واقعہ خُلدِ بریں آج کی رات وا در گرید، کشا دیده و دل ، لب آزاد کس مزے میں ہیں جرے خاک نشیں آج کی بات کوچے کوچے میں بپاشور" متى نصر الله لا جرم نصرت باری ہے قریں، آج کی رات جانے کس فکر میں للکاں ہے میرا کافر گر " ادھر اک بار جو آ نکلے کہیں آج کی رات غیر مسلم“ کسے کہتے ہیں۔اُسے دکھلائے ایک اک ساکن ربوہ کی جبیں ، آج کی رات کافر و ملحد و دجال بلا سے ہوں مگر تیرے عشاق کوئی ہیں تو ہمیں۔آج کی رات