کلامِ طاہر

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 98 of 265

کلامِ طاہر — Page 98

کو جنون ہے بڑا شور ہے میرے شہر میں کسی اجنبی کے نزول کا وہ میری ہی جان نہ ہو کہیں ، کوئی کچھ تو جا جا کے پتہ کرے تو میرے دِل ہی کا عکس ہے ، میں نہیں ہوں پر مری آرزو مجھے بنا دے تو پھر جو چاہے قضا کرے بھلا کیسے اپنے ہی عکس کو میں رفیق جان بنا سکوں کوئی اور ہو تو بتا تو دے ، کوئی ہے کہیں تو صدا کرے اُسے ڈھونڈتی ہیں گلی گلی میری خلوتوں کی اُداسیاں وہ ملے تو بس یہ کہوں کہ آ ، میرا مولیٰ تیرا بھلا کرے 98