کلام محمود مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 18 of 555

کلام محمود مع فرہنگ — Page 18

اپنی کم علمی کا بھی علم ہے کامل اُن کو ڈالتے ہیں انہیں دھوکے میں مگر دام و درم صاف ظاہر ہے جو آتی ہے یہ آواز صریہ ان کے حالات کو لکھتے ہوئے روتا ہے حکم یاں تو اسلام کی قوموں کا ہے یہ حال ضعیف اور وال کفر کا لہراتا ہے اُونچا پریم لاکھوں انسان ہوئے دین سے بے دیں بہنہات آج اسلام کا گھر گھر میں پڑا ہے ،ائم گفر نے کر دیا اسلام کو پامال غضب شرک نے گھیر لی توحید کی جا وائے ستم ایسی حالت میں بھی نازل نہ ہو گر فضل خدا کفر کے جب کہ ہوں اسلام پر حملے یتیم جس طرف دیکھئے دُشمن ہی نظر آتے ہیں کوئی مونس نہیں دُنیا میں نہ کوئی ہمدم 18