کلام محمود مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 15 of 555

کلام محمود مع فرہنگ — Page 15

تائج اقبال کا سر پر ہے مُزین تیرے نصرت وفتح کا اُڑتا ہے ہوا میں پرچم شان و شوکت کو تری دیکھ کے حاد و شریر خُونِ دل پیتے ہیں اور کھاتے ہیں وہ غصہ وغم کون سا مولوی ہے جو نہیں دشمن تیرا کون ہے جو کہ یہودی علما سے ہے کم کون سا چھوڑا ہے حیلہ تیری رسوائی کا ہر جگہ کرتے ہیں یرحق میں ترے سب وشتم پر تری پشت پہ وہ ہے جسے کہتے ہیں خُدا جس کے آگے ہے ملائک کا بھی ہوتا سر خم جب کیا تجھ پر کوئی حملہ تو کھائی ہے شکست مار وُہ اُن کو پڑی ہے کہ نہیں باقی دم میٹ گیا تیری عداوت کے سبب سے پیارے کوئی لیتا نہیں اب دہر میں نام آتھم 15