کلام محمود مع فرہنگ — Page 270
خود کام کو چوپٹ کر کے تم اللہ کے سر منڈھ دیتے ہو تم اپنے کاموں کو دیکھو اور اس کی قضا کو رہنے دو جو اس کے پیچھے چلتے ہیں ہرقسم کی عزت پاتے ہیں لگ جاؤ اسی کی طاعت میں اور چون و چرا کو رہنے دو وہ اس کی دیکھی چتون میں جنت کا نظارہ دیکھتا ہے اس جور و جفا کے واسطے تم پابندِ وفا کو رہنے دو اخبار الفضل جلد 2 لاہور پاکستان 3 جون 1948 گر 268