کلام محمود مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 108 of 555

کلام محمود مع فرہنگ — Page 108

رابتداء میں لوگ کو پاگل پکاریں گے تمھیں اور ہوں گے درپے ایذا دہی دیوانہ وار گالیاں دیں گے تمھیں کافر بتائیں گے تمھیں جس طرح ہو گا کریں گے وہ تمھیں رسوا و خوار سنگ باری سے بھی ان کو کچھ نہ ہو گا اجتناب بے جھجک دکھلائیں گے وہ تم کو تیغ آب دار پر خُدا ہو گا تمھارا ہر مصیبت میں معین شہر سے دشمن کے بچائے گا تمھیں لیل و نہار اُس کی اُلفت میں کبھی نقصاں اٹھاؤ گے نہ تم اُس کی اُلفت میں کبھی ہو گے نہ تم رسوا و خوار امتحاں میں پورے اُترے گر تو پھر انعام میں جام کومل یار پینے کو ملیں گے بار بار تم پر کھولے جائیں گے جنت کے دروازے ہیں تم پہ ہو جائیں گے سب انسرار قدرت آشکار 108