کالعدم جماعت اسلامی کا ماضی اور حال

by Other Authors

Page 69 of 89

کالعدم جماعت اسلامی کا ماضی اور حال — Page 69

44 یہ انبورہ عظیم میں کو مسلمان قوم کہا جاتا ہے۔اس کا حال یہ ہے کہ اس کے 999 فی ہزا ر ا فراد نہ اسلام کا علم رکھتے ہیں۔نہ حق اور باطل کی تمیز سے آشنا ہیں نہ ان کا اخلاقی نقطہ نظر اور ذہنی رویہ اسلام کے مطابق تبدیل ہوا ہے باپ سے بیٹے اور بیٹے سے پوتے کو بس مسلمان کا نام ملتا چلا آرہا ہے۔اس لئے یہ سلمان ہیں؟ رسیاسی کشمکش حصہ سوم طبع اول مشا) پھر یہ دہنی سلم معاشرہ تھا جس کی مرثیہ خوالی کرتے ہوئے آپ برسوں سے منادی کر رہے تھے کہ ود اب ذرا اس قوم کی حالت پر نظر ڈالئے جو اپنے آپ کو مسلمان کہتی ہے نفاق اور بد عقیدگی کی کونسی قسم ہے جس کا انسان تصور کر سکتا ہو اور وہ مسلمانوں میں موجود نہ ہو۔اسلامی جماعت کے نظام میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو اسلام کی بنیادی تعلیمات تک سے ناواقف ہیں۔اور اب تک جاہلیت کے عقائد پر جمے ہوئے ہیں۔وہ بھی ہیں جو اسلام کے اساسی اصولوں میں شک رکھتے ہیں اور شکوک کی اعلانیہ تبلیغ کرتے ہیں اور وہ بھی ہیں جو علانیہ مذہب اور مذہبیت سے بیزاری کا اظہار کرتے ہیں وہ بھی ہیں جو خدا اور رسول کی تعلیمات کے مقابلہ میں کفار سے حاصل کئے ہوئے تخلیقات دانکار کو ترجیح دیتے ہیں۔وہ بھی ہیں جو خدا و رسول کے دشمنوں کو خوش کرنے کے لئے شعائر اسلامی کی تو مین کرتے ہیں۔وہ بھی ہیں جو اپنے چھوٹے سے چھوٹے فائدے کی خاطر اسلام