کالعدم جماعت اسلامی کا ماضی اور حال — Page 34
نهم سلام نہیں رہی ہے جو غیر مسلموں کو اپیل کرنے والی ہو۔ہماری جماعت میں نہ صرف پیدائشی مسلمانوں کا صالح خلط کھینچ کر آئے گا۔بلکہ نسلی غیر مسلموں میں بھی جو سعید روحیں موجود ہیں وہ انشاء اللہ اس میں شامل ہوتی جائیں گی۔ز روداد جماعت اسلامی هشت) به بیان فرمانے کے بعد جناب سید ابو الاعلیٰ صاحب مودودی نے بتایا۔اسی بناء پر ہم اپنی جماعت کو اسلامی جماعت اور اپنی تحریک کو اسلامی نظریات کہتے ہیں۔رابعا مت) ان الفاظ سے پور کی طرح کھل کر سامنے آجاتا ہے کہ مودودی صاحب جماعت اسلامی کی بنیاد کے وقت یہاں سیاسی اعتبار سے مسلم لیگ کے نظریہ پاکستان کی راہ میں حائل ہو رہے تھے وہاں تنظیمی اعتبار سے وہ حجامت احمدیہ کے مقابل ایک دوسری جماعت تیار کر رہے تھے۔ورنہ در حقیقت ان کی بیان کردہ تمام خصوصیات صحیح اسلامی روح و مزاج کے ساتھ پوری شان سے جماعت احمدیہ میں پہلے سے موجو د تھیں۔خصوصا ایک عالمگیر نظام کے تحت غیر مسلموں میں تبلیغ اسلام کا جہاد تو وہ چیز ہے جس میں آج خدا کے فضل سے عرفت جماعت احمدیہ ہی مشغول و معروف ہے۔اور دنیا جانتی ہے کہ اس کے سوا کسی اور جماعت نے عہد حاضر میں اس میدان میں قدم ہی نہیں رکھا۔اس لئے۔کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی واضح پیشگوئی ہے۔إذا تَرَكَتِ الأَمْرَ بالمَعْرُونِ وَانتَهى عَنِ الْمُنْكَرِ