کالعدم جماعت اسلامی کا ماضی اور حال — Page 30
بھری ہوئی ہے کیر کیر کے اعتبار سے جتنے ٹائپ کا فرقوموں میں پائے جاتے ہیں اتنے ہی اس قوم میں موجود ہیں۔عدالتوں میں جھوٹی گواہیاں دینے والے جس قدر کا فر قومیں فراہم کرتی ہیں بنا لیا اسی تناسب سے یہ بھی فراہم کرتی ہے۔رشوت ، چوری زنا، جھوٹ، اور دوسرے تمام زمانم اخلاق میں یہ کفار سے کچھ کم نہیں ہے۔پیٹ بھرنے اور دولت کمانے کے لئے جو تدبیریں کفار کہتے ہیں وہی اس قوم کے لوگ بھی کرتے ہیں ایک مسلمان وکیل جان بوجھ کہ حق کے خلاف اپنے مؤکل کی پیروی کرتے وقت اتنا ہی خدا کے خوف سے خالی ہوتا ہے جتنا ایک غیر مسلم وکیل ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔یہ اخلاقی حالت جس قوم کی ہو اس کی تمام کالی اور سفید بھیڑوں کو جمع کر کے ایک منظم گلہ بان بنا دیا اور سیاسی تربیت سے ان کو لومڑی کی ہوشیاری سکھانا یا فوجی تربیت سے ان میں بھیڑیے کی درندگی پیدا کرنا جنگل کی فرماندہ وائی حاصل کرنے کے لئے تو ضرور سفید ہو سکتا ہے۔مگر میں نہیں سمجھتا کہ اس سے اعلائے کلمہ اللہ کس طرح ہو سکتاہ ہے" بعض لوگ یہ خیال ظاہر کرتے ہیں کہ ایک دفعہ غیر اسلامی طرز ہیں کا بھی مسلمانوں کا قومی اسٹیٹ قائم تو ہو جائے۔پھر رفتہ رفتہ تعلیم و تربیت اور اخلاقی اصلاح کے ذریعہ سے اس کو اسلامی اسٹیٹ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔مگر میں نے تاریخ سیاسیات، اور اجتماعیات کا جو تھوڑا بہت مطالعہ کیا ہے اس کی بناء پر نہیں