کالعدم جماعت اسلامی کا ماضی اور حال — Page 7
بیٹا ہوتا تو سب سے پہلے میں اس کی پرستش کرتا۔امیر جماعت اسلامی جناب سید ابو الا علی صاحب مودودی کو اعترفان ہے کہ ان کی جماعت الجماعة " نہیں کہلا سکتی۔رشہادت حق صدام۔اسی طرح ان کا یہ بھی فرمان ہے کہ لوگ اسلام سے انحراف کرنے ہی پر اکتفاء نہیں کرتے ملیکہ ان کا نظریہ اب یہ ہو گیا ہے کہ مسلمان جو کچھ بھی کرے وہ اسلامی ہے۔حتی کہ وہ اگر اسلام سے بغاوت بھی کرے تو وہ اسلامی بغاوت ہے۔یہ (سودی بینک کھولیں تو اس کا نام اسلامی بینک ہوگا۔یہ انشورنس کمپنیاں قائم کریں گے تو وہ اسلامی انشورنس کمپنی ہوگی۔یہ جاہلیت (غیر اسلام کی تعلیم کا ادارہ کھولیں تو وہ مسلم یونیورسٹی، اسلامیہ کالج ، یا اسلامیہ اسکول ہوگا۔انکی کا برا نہ ریاست کو اسلامی ریاست کے نام سے موسوم کیا جائے گا۔ان کے فرعون اور نمرود اسلامی بادشاہ کے نام سے یاد کئے جائیں گے۔ان کی جاہلانہ زندگی اسلامی تہذیب و تمدن قرار دی جائے گی۔ان کی موسیقی و مصوری اور ثبت تراشی کو اسلامی آرٹ کے معزز لقب سے ملقب کیا جائے گا۔حتی کہ یہ سب سوشلسٹ بھی ہو جائیں تو مسلم سوشلسٹ کے نام سے پکارے جائیں گے۔ان سب ناموں سے آپ آشنا ہو چکے ہیں۔اب صرف اتنی کسر باقی ہے کہ اسلامی شراب خانے ، اسلامی قحبہ خانے اور اسلامی قمار خانے جیسی اصطلاحوں سے بھی آپ کا تعارف ہو جائے" رسیاسی کشمکش حصہ سوم طبع اولی من ) اس طویل اقتباس کے پیش کرنے کا مقصود صرف یہ ہے کہ چین امیر جما تقویت