اچھی کہانیاں

by Other Authors

Page 6 of 34

اچھی کہانیاں — Page 6

نفرارہ۔اس پر گولڈن موتیوں کی کڑھائی شہزادی لگ رہی تھی وہ اور میری سہیلی طوبی کا گلابی فراک ہے جس کے ساتھ چوڑی دار یا جامہ ہے۔اُس کی امی نے تلنے والا گھسہ بھی لیا ہے اس کے لیے۔فراک کے گلے پر سفید موتیوں کا کام ہے اس لیے اس نے سفید جیولری بھی لی ہے اس کے ساتھ۔سفید موتیوں کا ہار - ٹالپیس اور سفید چوڑیاں۔دادی اماں جو پریوں کی کہانی سناتی ہیں ناں انگل کے کپڑے بالکل اُن پریوں جیسے ہیں اور نائلہ کا سوٹ پتہ ہے کیسا ہے ؟ اس پر گوٹے کا کام ہے۔بہت پیارا ہے وہ بھی ، لیکن ! مجھے تو امی نے اس دفعہ کپڑے لیکر ہی نہیں دیے" یہ کہتے ہوئے رانی کی آواز بھر الٹی۔کل امی ابو سے کہہ رہی تھیں کہ اس مرتبہ ہم عید پر کپڑے نہیں بنائیں گے۔کیونکہ گنجائش نہیں ہے۔پتہ ہے کیوں۔امی ابو نے ایک بہت اچھا کام کیا ہے۔ہمارے محلہ میں جو باجی ہیں نا ! جو محلے کے سب بچوں کو قاعدہ پڑھاتی ہیں ان کی شادی کے سارے کپڑے اور زیور امی نے بنوائے ہیں۔باجی کے ابو نہیں ہیں نا ! اسی لیے تو امی ابو نے سارا خرچ اُٹھایا ہے۔امی کہہ رہی تھیں کہ اپنے اخراجات کم کر کے لوگوں کی مدد کرنا بہت