اچھی کہانیاں

by Other Authors

Page 5 of 34

اچھی کہانیاں — Page 5

رائی کی عید عید کے دن جوں جوں قریب آرہے تھے رابی کا پھول سا چہرہ کماتا جارہا تھا۔اس کی شوخ آنکھوں کی چمک کم ہوتی جا رہی تھی۔گالوں میں اُداسی کا رنگ غالب آتا جا رہا تھا۔یوں لگتا تھا کہ جیسے کسی نے گلاب سے چہرے کی رونق چھین لی ہو۔اس وقت وہ اپنی گڑیا کو سامنے رکھے کچھ سوچ رہی تھی۔وہ گڑیا سے مخاطب ہوئی گڑیا تمہیں پتہ ہے لالہ نے عید کے لیے سنہری پٹیوں والا شرارہ سلوا لیا ہے۔کل جب میں اس کے ہاں گئی تھی تو اس نے مجھے دکھایا تھا۔ہائے ! اتنا پیارا لگ رہا تھا۔اس کی امی نے اس کے لیے میچنگ جوتے بھی خرید سے ہیں اور جوڑیاں بھی۔اور پتہ ہے گل کا غرارہ سوٹ تو لاکر کے شرارے۔بھی زیادہ حسین ہے اس نے مجھے پہن کر بھی دکھایا تھا۔فیروزی سے