کافر کون؟ — Page 88
88 چھوڑ دے گی اور تربیتی لحاظ سے یہود ونصاری جیسے کام شروع کر دے گی۔ایسے میں ان کی اصلاح کے لئے ایک مصلح تشریف لائیں گے۔یعنی حضرت عیسی علیہ السلام۔یہاں تک دونوں کا اتفاق ہے۔اختلافی نقطہ صرف یہ ہے کہ آیا وہ حضرت عیسی علیہ السلام جو بنی اسرائیل کے لئے انجیل لیکر آئے تھے وہی دوبارہ آئیں گے یا کسی امتی کو تشبیہی لحاظ سے ان کا نام اور مقام دیا جائے گا۔جماعت احمدیہ کا دعوی ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام جو بنی اسرائیل کے لئے مبعوث ہوئے وہ ایک خاص قوم اور ایک خاص شریعت کے ساتھ ایک خاص وقت کے لئے ظہور پذیر ہوئے۔اور پھر اپنا مشن اور اپنی طبعی عمر پوری کر کے فوت ہو چکے ہیں اور نزول مسیح کی پیشگوئی ایک امتی پر پوری ہوگی۔جبکہ غیر احمدی کہتے ہیں امتی والی بات کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کیونکہ حضرت عیسی علیہ السلام بذات خود آسمان پر زندہ موجود ہیں اور وہی خود آسمان سے اتر کر اصلاح امت مسلمہ کا کام کریں گے۔یوں جماعت احمدیہ، اور تحفظ ختم نبوت کی تحاریک کی 129 سالہ لڑائی وفات مسیح یا حیات مسیح ، صعود علی السماء یا کشمیر کی طرف ہجرت، آسمان سے فرشتوں کے کندھوں پر ہاتھ رکھے مسیح علیہ السلام کی واپسی یا مثیل مسیح کی پیدائش ، بندش نبوت یا فیضان نبوت۔اسی طرح سے آمد امام مہدی علیہ السلام، مسیح دجال، قتل خنزیر، کسر صلیب، یا جوج ماجوج کا نادجال اور خرد جال، جیسے مضامین اور ان کی تفاسیر سے مزین و معنون ہے۔یوں ایک صدی پر پھیلی ، اس لڑائی میں مندرجہ ذیل نعروں کی بازگشت بار بارسنائی دیتی ہے۔امت مسلمہ بگڑ جائے گی۔۔۔امت بگڑ چکی ہے۔۔۔۔اک مصلح کی ضرورت ہے۔۔۔۔اک مصلح ضرور آنا چاہیے صرف آنا نہیں چاہیے بلکہ قرآن وحدیث کے مطابق وہ ضرور آئے گا۔اسے اللہ اس کو جلد بھیج۔موعود مصلح آسمان سے لٹکتا ہوا اترے گا۔۔۔موعود مصلح امت میں پیدا ہوگا نہیں ، امت مسلمہ کا مصلح بنی اسرائیل سے آئیگا نہیں، امت مسلمہ کا مصلح امت میں ہی پیدا ہو گا بلکہ پیدا ہو چکا اور جماعت احمد یہ اسی کی جماعت ہے۔ہمیں مصلح کی ضرورت تو ہے نہیں ہمیں کسی کی ضرورت ہی نہیں نہیں ہمیں ضرورت ہے نہیں، جو صلح ہونے کا دعویٰ کرے گا وہ کا فر ہے دائرہ اسلام سے خارج اور جیل جائے گا۔دوستو یوں میرے لیے سوال یہ بن گیا کہ امت مسلمہ کے بگڑنے پر ان کی اصلاح بذریعہ اسرائیلی مسیح علیہ السلام ہوگی یا محمدی مسیح علیہ السلام؟ اسرائیلی مسیح علیہ السلام کو زندگی کیسے ملے گی؟ آسمان کیا ہوتا ہے اور اس میں زندہ رہنا اور پھر کیسے واپسی ہوگی؟ ان سب کے درمیان میں ختم نبوت کی مختلف تفاسیر کی دیوار کیسے قائم رہے گی؟