کافر کون؟

by Other Authors

Page 87 of 524

کافر کون؟ — Page 87

87 کیا میں پادری صاحب کی بات مان لوب؟ اونچے اونچے چیڑھ کے درختوں میں چھپی ٹاؤن ہال ایبٹ آباد کی لائبریری میں اس وقت شدید ٹھنڈ کا احساس ہو رہا تھا اور پھر عین اس لمحے مین دروازے کے پاس سے چوکیدار کی بھاری بھر کم آواز گونجنے لگی جو ہر روز کی طرح یہ اعلان تھا کہ وقت ختم ہو گیا ہے اور شام بھی ڈھل گئی ہے۔مجھے لائبریری کا دروازہ بند ہونے سے پہلے پہلے باہر نکلنا تھا اسی لئے تمام نوٹس کو جلدی جلدی بیگ میں ٹھونسنا شروع ہو گیا۔یوں آج چار سال کی طویل مسافت کا تھکا دینے والا سفر اپنے اختتام کو پہنچ رہا تھا۔گھر پہنچنے سے پہلے مجھے اپنے سود و زیاں کا حساب بھی کرنا تھا۔میں جو ایک ملزم نمازی کے پیچھے نکلا تھا اور جانے کہاں کہاں اور کتنی لائبریریوں سے گزر گیا مجھے آج ایک احمدی اور غیر احمدی کے درمیان حائل اخلاقی ، روحانی اور معاشرتی بعد کے نقطہ آغاز کو پکڑنا تھا۔لائبریری سے باہر نکل کر میں گھر جانے کی بجائے کیہال کے پہاڑی نالے کے ساتھ ساتھ ہو لیا۔جھرنوں کے اس صاف شفاف پانی کو دیکھ کر دل بے اختیار وضو کے لئے بے چین ہو گیا اور یوں میں اس ٹھنڈے ٹھنڈے پانی سے وضو کر کے مغرب کی نماز کے لئے اپنے مولا کے حضور سربسجودد ہو گیا۔نماز سے فارغ ہوا تو ایسے لگا جیسے وہ سینکڑوں، آندھیاں، بے تابیاں، بے یقینیاں سب ختم ہو چکیں تھیں۔چار سال کے سفر کا خلاصہ کتنا مختصر ، آسان اور سادہ سی بات لگنے لگا تھا۔تمام امت مسلمہ اس بات پر متفق ہے کہ شریعت مکمل ہو گئی جس میں کسی تبدیلی کی کوئی صورت یا گنجائش نہیں۔البتہ آخری زمانے میں امت شریعت پر عمل