کافر کون؟ — Page 73
73 52 -40 دن زمین پر رہے گا جن میں سے ایک دن ایک سال کے برابر ایک دن مہینہ کے برابر ایک دن ہفتہ کے برابر اور باقی عام دن ہو نگے۔-53- دجال اتنی تیز رفتاری سے سفر کرے گا جیسے بادل۔اسی طرح تیزی سے زمین پر پھرے گا۔54- دجال آسمان کو برسنے کا حکم دے گا تو بارش ہونے لگے گی۔55- زمین کو کھیتی اُگانے کا حکم دے گا تو کھیتیاں آگ جائیں گی۔56 - دجال کھنڈر اور ویران زمین پر سے گزرتے ہوئے کہے گا کہ اندر سے خزانے نکال دے تو اس کے خزانے اس طرح دجال کے پیچھے لگ جائیں گے جیسے شہد کی مکھیاں اپنے سردار کے پیچھے۔57 - دجال ایک جوان آدمی کے ٹکڑے کر کے پھینک دے گا اور پھر بلائے گا تو وہ آدمی ہنستا کھیلتا اس کی طرف آئے گا۔اتنے میں حضرت عیسی علیہ السلام آسمان سے نازل ہو جائیں گے۔58 - دجال حضرت عیسی کے دیکھتے ہی پگھلنا شروع ہو جائے گا جیسے پانی میں نمک کھلتا ہے۔اگر قتل نہ کریں ایسے ہی چھوڑ دیں تو بھی دجال بالکل پگھل کر ہلاک ہو جائے گا۔59۔لیکن وہ اسے اپنے ہاتھ سے قتل کریں گے اور اپنے نیزہ میں اس کا لگا ہوا خون دکھائیں گے۔60 - دجال جس گدھے پر سوار ہوگا وہ کتنا بڑا ہوگا اس کا اندازہ یہ ہے کہ اس کے دوکانوں کے درمیان ستر (70) باغ کا فاصلہ ہوگا اور ایک باغ دو گز یعنی 6 فٹ کا ہوتا ہے۔یا جوج ماجوج (علامات قیامت کے بارے میں آنحضرت کی پیشگوئیاں صفحہ 99 تا 107 ) 61 - یا جوج ماجوج سے لڑنے کی طاقت کسی انسانی ہاتھ میں نہیں۔62- کثرت اتنی ہوگی کہ تالابوں کے تالاب پانی پی جائیں گے۔63-خمر پہاڑ کے قریب پہنچ کر کہیں گے کہ زمین والوں کو ہم نے قتل کر لیا اب آسمان والوں کو قتل کریں چنانچہ اپنے تیر آسمان کی طرف پھینکیں گے۔64- زمین میں خوب فساد مچائیں گے۔65- یا جوج اور ماجوج سے بچنے کی خاطر حضرت عیسی اپنے ساتھیوں کو لے کر طور پہاڑ پر چڑھ جائیں گے۔66- اور خدا کے حضور گڑ گڑا کر اس کی بربادی کے لیے دعائیں کریں گے۔67- تب خدا ایک بیماری بھیجے گا جس سے وہ سب مر جائیں گے۔