کافر کون؟

by Other Authors

Page 72 of 524

کافر کون؟ — Page 72

امام مہدی 72 (سید بدر عالم فاضل دیو بند الامام المهدی صفحہ 9) 38 - زمین پر پہلے سے امام مہدی موجود ہوں گے۔39 - امامت امام مہدی کرائیں گے آپ مقتدی ہونگے۔40- آپ جنگل میں جا کر سور ماریں گے۔41 لکڑی اور لوہے کی صلیبیں توڑیں گے۔42- امام مہدی اتنا مال لٹائیں گے کہ کوئی لینے والا نہ ہوگا۔دجال (مولانا محمد عاشق الہی علامت قیامت صفحه 108 ) ( مولانا مودودی ختم نبوت صفحه 69) ( سید محمد بدر عالم فاضل دیوبند الامام المهدی صفحہ 26 43- دجال ایک دیو ہیکل بہت گھنگھریالے بالوں والا دا ہنی آنکھ سے کانا ہوگا گویا کہ اس کی آنکھ اوپر کو اٹھا ہوا انگور۔(علامات قیامت کے بارے میں آنحضرت کی پیشگوئیاں صفحہ 99) 44- اس کے ساتھ پانی کا ایک بڑا ذخیرہ اور آگ کا بھی بڑا ذخیرہ ہوگا۔45- وہ جنت اور دوزخ بھی ساتھ ساتھ لئے پھر رہا ہوگا۔46۔اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لفظ ”کافر لکھا ہو گا جسے ہر پڑھا لکھا اور ان پڑھ شخص بھی پڑھ لے گا۔47- ایک گوشت کا پہاڑ اور ایک روٹیوں کا پہاڑ بھی ساتھ لئے پھر رہا ہو گا۔48 پانی کی ایک نہر بھی ساتھ ساتھ لئے پھر رہا ہوگا۔49- دجال زندہ کرنے اور مارنے کی صفت اپنے اندر رکھتا ہو گا اسی لئے خدائی کا دعوی کرے گا۔50- بارہ ہزار افراد کے علاوہ سب انسان دجال کے تابع ہو جائیں گے اور اس کی خدائی کا اقرار کریں گے۔51 - دجال کو دیکھ کر سورہ کہف کی ابتدائی آیات پڑھنا کیونکہ ان کا پڑھنا اس کے فتنہ سے امن و امان میں رکھے گا۔