کافر کون؟

by Other Authors

Page 68 of 524

کافر کون؟ — Page 68

68 تاریخ کا سوساله مقدمه دعوى جواب دعوی کی شکل میں دوسو سال پہلے کی حالت 1 - بلکہ ہم تو گمراہ ہو چکے ہیں۔( مولانا الطاف حسین حالی۔مسدس حالی) 2 - بلکہ امتی باعث رسوائی پیغمبر ہیں۔3- بلکہ دور جاہلیت کے طرف لوٹ چکے ہیں۔(علامہ اقبال بانگ در اصفحه (222 مولانا مودودی تجدید و احیائے دین صفحہ 37 4- بلکہ کفار مکہ جزیرہ عرب کے مشرکین اور دور جاہلیت کے بت پرست ہم سے زیادہ فاسد اور روی عقیدہ نہ رکھتے تھے۔مولانا احسان الہی ظہیر البریلویۃ صفحہ 65 ) 5 - ہمارے ہر فرقے کا اسلام و قرآن الگ ہے۔ایک اسلام تو وہ ہے جو 14 لاکھ حدیثوں کے بوجھ تلے دبا کراہ رہا ہے۔دوسرا وہ جو مختلف فقہی سکولوں کے نرغے میں پھنسا بچ نکلنے کے لیے فریاد بھی نہیں کر سکتا۔اور ایک تیسرا اسلام ہے حضرات اہل بیت کرام کے لکڑی اور کاغذ کے تعزیوں کے ساتھ بندھا ہوا کوچہ بازار میں سالانہ گردش کرتا نظر آتا ہے ایک چوتھا اسلام وہ ہے جو استخواں فروش مجاہدوں اور پیرزادوں کے حلقے میں حق ہو کے نعرے لگانے اور حال وقال کی بزم آرائی کے لیے مجبور ہے۔مولانا غلام جیلانی برقی دو اسلام صفحہ 27) 6- ہماری مساجد آباد ہیں لیکن ہدایت سے خالی ہیں۔مولانا محمد عاشق الہی بلند شہری علامات قیامت کے بارے آنحضرت صلعم کی پیشگوئیاں صفحہ 11) 7 - ہمارے پیرزادے راہرن ہیں دجال ہیں کذاب ہیں خود بھی دھوکہ میں ہیں اور دوسروں کو بھی دھوکہ دیتے ہیں۔