کافر کون؟

by Other Authors

Page 489 of 524

کافر کون؟ — Page 489

489 نہیں کی گئیں۔کیونکہ سیارے کے ذریعے ٹیلی کاسٹ کر کے دور دراز ممالک تک اپنے خیالات پہنچانا بہت مہنگا کام ہے جو ہمارے جیسے غریب ملک کی بساط سے باہر ہے۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ قادیانیوں کو اتنی خطیر رقم کہاں سے ملتی ہے؟ اس قدر وافرسر ما یہ انہیں کون مہیا کرتا ہے؟ ہم تو شروع سے یہ کہہ رہے ہیں کہ قادیانیت سیاسی دہشت گردوں کا نام ہے پہلے یہ برطانیہ کے گماشتے تھے اور برطانیہ کے لئے جاسوسی کے فرائض انجام دیتے تھے۔محب وطن لوگوں کی مخبریاں کرتے اور انگریز کے تعاون سے اپنے ہاتھ رنگین کرتے تھے۔لیکن اب وہ امریکہ اور بھارت کے ایجنٹ ہیں۔بھارت نے ان سے ملی بھگت کر کے انہیں اپنا آلہ کار بنایا ہوا ہے۔سی۔آئی۔ائے اور را‘ سے انکی گاڑی چھنتی ہے اور امریکہ بہادر یہی ان کے وسیع اخراجات ادا کر کے اپنے مفاد کے لئے اپنا آلہ کار بنائے ہوئے ہے۔ملک کی مختلف دینی جماعتوں کے سر برا ہوں کے لئے یہ سوچنے کی بات ہے کہ ان کی غفلت سے اغیار کس قدر منظم اور سائنس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اب حالات کا تقاضا یہ ہے کہ دینی جماعتیں آپس کے جزوی اختلافات میں آزاد رہتے ہوئے اسلام کے اجتماعی مفاد کے لئے سر جوڑ کر بیٹھیں اور دشمنان دین کی خوب سرکوبی کرنا چاہیے ورنہ اغیار ہمیں طعنہ دیں گے کہ مسلم کا خدا کوئی نہیں۔مقام غور و فکر یہ ہے کہ مرزا طاہر احمد کو اس قدر فنڈ کہاں سے مل گیا ؟ کس کے مالی تعاون کے بل بوتے پر اُن کی تقریریں اور خطبے چار چار بر اعظموں میں ٹیلی کاسٹ ہورہے ہیں ہم پاکستان کی تمام دینی جماعتوں اور سر براہوں کو یہ دعوت فکر دیں گے کہ خدا کے لئے اسلام کی عظمت کے لئے دین کی سر بلندی کے لئے رسول اللہ کی ختم نبوت کے تحفظ کے لئے صحابہ کی ناموس کی حفاظت کے لئے اکٹھے ہو جائیں۔جیسا کہ 1953ء میں اکٹھے ہوئے تھے۔ورنہ ہمیں اندیشہ ہے۔تمہاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں اقبال مرحوم کی زبان میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ: تیری بربادیوں کے مشورے ہیں آسمانوں میں نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے اے پاکستانی مسلمانو! تمہاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں تفصیلی مضمون کسی دوسری مجلس میں لکھیں گے۔مضمون سمیٹنے سے پہلے ضروری معلوم ہوتا ہے کہ 25 اگست کے روز نامہ جنگ لاہور کے صفحہ آخر کی خبر کے متن کو پیش کر دیا جائے۔تا کہ اہل درد اہل دانش ، اہل فکر، خبر پڑھکر اس کا صحیح تجزیہ کرسکیں اور حالات وظروف کا جائزہ لے سکیں۔روز نامہ جنگ بایں الفاظ سُرخی لکھتا ہے: مرزا طاہر احد کا خطبہ چار براعظموں میں ٹیلی کاسٹ کیا گیا ,,