کافر کون؟ — Page 488
488 حیران ہوں باطل پرست ستاروں پر کمندیں ڈال رہے ہیں لیکن دینی جماعتیں باہمی سر پھول ہیں مصروف ہیں۔قادیانی باطل ہونے کے باوجود بہت آگے بڑھ رہے ہیں۔شور وغل اور ہنگامہ آرائی کے بغیر نہایت خاموشی سے وہ اپنے مقاصد کے حصول میں شب وروز مصروف ہیں۔قادیانیوں کا بجٹ کروڑوں رپوؤں پر مشتمل ہوتا ہے۔تبلیغ کے نام پر دنیا بھر میں وہ اپنے جال پھیلا چکے ہیں۔ان کے مبلغین دور دراز ملکوں کی خاک چھان رہے ہیں۔بیوی بچوں اور گھر بار سے دور قوت لایموت پر قانع ہو کر افریقہ کے تپتے ہوئے صحراؤں میں یورپ کے ٹھنڈے سبزہ زاروں میں آسٹریلیا، کینڈا اور امریکہ میں قادیانیت کی تبلیغ کے لئے مارے مارے پھرتے ہیں۔ادھر ہماری کیفیت یہ ہے کہ دینی جماعتوں کے بجٹ چندلا کھوں سے متجاوز نہیں ہوتے مگر اندرون پاکستان عیسائی مشنری ” ذکری اور بہائی لوگوں کو دین سے برگشتہ کرنے بلکہ مرتد بنانے میں دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ان کے تبلیغی مشن ، اُن کے اشاعتی پروگرام زور شور سے جاری ہیں وہ اپنے باطل مذاہب کی تبلیغ کے لئے لٹریچر کے انبار لگا رہے ہیں۔پھر وہ جدید تعلیم سے آراستہ و پیراستہ ہو کر سائنس کی کرشمہ سازیوں سے خوب استفادہ کر رہے ہیں۔مگر دینی جماعتیں اور ان کے سر براہ تکفیر کی بمباری میں مصروف ہیں۔روز نامہ جنگ نے اپنے صفحہ آخر پر یہ خبر لگائی ہے کہ مرزا طاہر احمد کا خطاب سیارے کے ذریعے چار براعظموں میں ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔آسٹریلیا، افریقہ، یورپ، ایشیا۔ہمارا عالمی روحانی اجتماعی عرفات کے میدان میں حج کے موقع پر ہوتا ہے تو حج کی پوری کفیات اور حرکات و سکنات سیارے کے ذریعے بعض ایشیائی اور افریقی ملکوں تک بمشکل پہنچائی جاتی ہیں۔کسی ملک کے سربراہ کی تقریر یا خطاب سیارے کے ذریعے دنیا بھر میں کبھی ٹیلی کاسٹ نہیں کیا گیا۔مختلف ممالک میں بڑی بڑی سیاسی جماعتیں اور ان کے قد آور سر براہ موجود ہیں اُن کی تقریریں اور بیانات بھی پریس کے ذریعے پھیلائے جاتے ہیں۔سیارے کے ذریعے کبھی کاسٹ نہیں کئے گئے۔ہمارے ملک میں دو بڑی قومی سیاسی جماعتیں موجود ہیں۔1۔پاکستان مسلم لیگ جس کے سربراہ جناب محمد خاں جونیجو ہیں۔2۔پاکستان پیپلز پارٹی جن کی قائد بنت بھٹو مسٹر بینظیر زرداری ہیں۔یہ دونوں جماعتیں باری باری ملک کی حکمران رہتی ہیں۔ان دونوں لیڈروں کی تقریر میں آج تک نہ ٹیلی کاسٹ کی گئیں اور نہ ہی دوسرے ملکوں میں انہیں پہنچایا گیا۔میاں نواز شریف ملک کے وزیر اعظم اور قائد ایوان ہیں۔صدر پاکستان غلام اسحاق خاں ، چیف آف سٹاف جنرل آصف نواز جنجوعہ ہیں ان کے خیالات، خطابات اور تقریریں بھی آج تک سیارے کے ذریعے ٹیلی کاسٹ