کافر کون؟

by Other Authors

Page 471 of 524

کافر کون؟ — Page 471

471 ملکوں میں پھیلا دے گا اور حجت اور برہان کی رو سے سب پر ان کو غلبہ بخشے گا۔وہ دن آتے ہیں بلکہ قریب ہیں کہ دنیا میں صرف یہی ایک مذہب ہوگا جو عزت کے ساتھ یاد کیا جائے گا۔خدا اس مذہب اور اس سلسلہ میں نہایت درجہ اور فوق العادت برکت ڈالے گا اور ہر اک کو جو اس کے معدوم کرنے کا فکر رکھتا ہے نامرادر کھے گا اور یہ غلبہ ہمیشہ رہے گا یہاں تک کہ قیامت آجائیگی۔قرآن کا راہنما اصول اور پچھلے سوسالوں پر ایک نظر (ہفت روزہ مہارت لاہور صفحہ 39-40 ) جب قرآن مجید کا راہنما اصول بقول مولانا ثناء اللہ امرتسری صاحب یہ طے پایا کہ جھوٹا نبی ترقی نہیں پاتا بلکہ جان سے مارا جاتا ہے جیسے آپ کے الفاظ ہیں۔نظام عالم میں جہاں اور قوانین خداوندی ہیں یہ بھی ہے کا ذب مدعی نبوت کی ترقی نہیں ہوا کرتی بلکہ وہ جان سے مارا جاتا ہے۔واقعات گزشتہ سے بھی اس امر کا ثبوت پہنچتا ہے کہ خدا نے کبھی کسی جھوٹے نبی کو سرسبزی نہیں دکھائی یہی وجہ ہے کہ دنیا میں باوجود متنا ہی مذاہب ہونے کے جھوٹے نبی کی امت کا ثبوت مخالف بھی نہیں بتلا سکتے۔( تفسیر ثنائی مقدمه صفحه 17 ) تو میں نے فیصلہ کن کوشش کے طور اس اصول پر بھی احمدیت کو پر کھنے کا عزم کیا اور احمدیت کے بانی اور بعد میں ان کے خلفاء کی پیشگوئیوں اور مخالفین کے اقوال اور دعاوی کو آمنے سامنے رکھا۔اور پھر تاریخ اور سطح ارض پر جماعت احمدیہ کے پھیلاؤ، ترقی اور سرسبزی کو گراف کی صورت میں پر کھا، حاصل ہونے والے نتائج نے مجھے یہ کہنے پر مجبور کرد یا کہ واقعی خدا نے کبھی کسی جھوٹے نبی کو سر سبزی نہیں دکھائی“ اور یہی بات میری پریشان کن مشکل بن گئی ہے۔آئیے سو سوا سالوں پر پھیلی اس مخالفت کی جنگ کی سال بسال بدلتی صورت حال کا جائزہ لیکر یہ معلوم کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ کس کی سرسبزی ہے کہ سال بسال بڑھتی ہی چلی جارہی ہے اور کون ہے کہ مخالفت میں جوتیاں گھسا گھسا کر گمنامی کے اندھیروں میں گم ہو چکا ہے۔جماعت احمدیہ کی تباہی و بربادی کے متعلق مخالفین احمدیت کی پیش خبریاں قادیانیت کو میں نے ہی بنایا اور میں ہی اس کو برباد کر دوں 1870۔۔۔۔میری وجہ سے یہ فتنہ ترقی نہ کر سکے گا۔۔۔پیر مہر علی شاہ