کافر کون؟

by Other Authors

Page 410 of 524

کافر کون؟ — Page 410

410 مرد کو دوسری شادی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔لیکن اگر وہ خواہ مرد ہو یا عورت ایک دوسرے سے شادی کئے بغیر تعلقات قائم کرنا چاہیں تو اس میں کوئی قباحت نہیں۔عورت کو چادر یا دو پٹہ اوڑھنے کی پابندی نہیں ہونی چاہیے۔“ (روز نامہ اوصاف 31 جنوری 1999ء) شیما کرمانی کے اس اعلان پر نہ ہی 298C اور نہ ہی 295A حرکت میں آئی نہ مقدمہ درج ہوا کیونکہ موصوفہ نے کوئی ” خلاف شرع بیان نہیں دیا۔اور دوسرا آپ سکہ بند رقاصہ ہونے کے ساتھ مسلم بھی تو ہیں۔پھر دلآزاری کیسی؟ 2۔اُدھر اللہ سب سے بڑا۔محمد اللہ کے رسول۔نماز کی طرف آؤ ایک قادیانی کا جرم 298C کی حرکت 2 سال قید با مشقت اور 2 ہزار جرمانہ روز نامہ پاکستان لکھتا ہے : منڈی بہاؤالدین لیٹر پیڈ کے اوپر 786 چھپ جانے پر مقدمہ چل رہا ہے اس کے علاوہ کلمہ طیبہ پڑھنے۔کلمہ کا بیج لگانے اور درود شریف پڑھنے پر گرفتاریاں ہوئیں۔بدوملہی کے مسعود احمد کو سول حج نارووال کی عدالت سے 2 سال قید با مشقت اور 2 ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا۔اس کے خلاف اذان دینے کا الزام تھا۔ملزم کے خلاف جو فرد جرم مرتب ہوئی وہ کچھ یوں تھی ملزم نے بلند آواز سے کہا کہ: اللہ سب سے بڑا ہے۔اللہ سب سے بڑا ہے۔اللہ سب سے بڑا ہے اللہ سب سے بڑا ہے۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے رسول ہیں۔نماز کی طرف آؤ۔نماز کی طرف آؤ۔بھلائی کی طرف آؤ بھلائی کی طرف آؤ۔اللہ سب سے بڑا ہے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ادھر 3 اگست 1992 مضمون نگار اصغر علی گھر ال ) ہندو تہوار بسنت پر لاہور میں جوانیوں کا ڈانس۔کھلے عام شراب۔اربوں روپے کی شراب عید سے زیادہ کوری گورنر پنجاب اور چیئر مین سینٹ کی معیت میں بسنت شغل میلہ روزنامہ نوائے وقت بسنت کے حوالے سے اسلامیان لاہور کے متعلق لکھتا ہے: ”خدا کا شکر ہے کہ اہل لاہور کو بسنت کے بخار سے نجات ملی۔ہفتہ اتوار کی درمیانی رات کا پورا دن اہل