کافر کون؟

by Other Authors

Page 400 of 524

کافر کون؟ — Page 400

400 اور میری مشکلات روپڑی نے معارف قرآن بیان کرتے ہوئے رنڈیوں اور بھڑوں کا ارمان پورا کیا۔اور تماش بینوں کے تمام ہتھکنڈے ادا کئے“ عبد اللہ روپڑی ایڈیر تنظیم کے قرآنی معارف اسے کوک شاستر کہئے یا لذات بالنساء یا ترغیب بدکاری“ یہ الفاظ ایک مشہور و معروف غیر مقلد مولوی محمد جونا گڑھی کے ہیں جو انہوں نے اپنے ہی فرقے کے دوسرے جید عالم دین مولانا محمد عبد اللہ روپڑی کے بارے میں کہے۔کیوں کہے؟ اس کا جواب اور اسکی تفصیل اتنی گندی اور گھناؤنی ہوگی یہ میرے وہم میں بھی نہ تھا۔ایک دفعہ ڈاکٹر اجمل نیازی صاحب نے کہا تھا ” میں نے سوچا بھی نہ تھا کہ پگڑی اور داڑھی آدمی کے وقار اور روحانیت میں اس قدر بھی اضافہ کر سکتی ہے اس جزیرہ اکرم اعوان صفحه 14 مگر میں نے علماء کے اس رخ روشن کو دیکھا تو مجھے ڈاکٹر اجمل نیازی کا یہ قول یوں نظر آنے لگا کہ کبھی میں نے