کافر کون؟

by Other Authors

Page 396 of 524

کافر کون؟ — Page 396

396 قابل اعتراض باتیں کہی ہیں۔حضرت امام حسین جن کا کر بلا کا واقعہ بہت مشہور ہے۔جو ان کا قاتل ہے یزید وہ ان کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ ہم اللہ سے دعا مانگیں گے کہ اس کی مغفرت کر دی جائے۔یزید وہ شخص ہے جو ظالم ہے فاسق شرابی ہے جواری ہے جس نے ماں بہنوں کے ساتھ نکاح جائز قرار دیا۔( اس فتویٰ کی تفاصیل youtube پر ویڈیو کی شکل میں اس ہیڈنگ کے ساتھ موجود ہے Dr Zakir Declared | (Kafir by Ahle Sunnat اسلام اور بنیاد پرستی کے مصنف نے فتاویٰ کفر اور مولویان کرام کے اس شغل کو یوں دیکھتے ہیں : آگ کی قینچیوں سے کٹنے والے ہونٹ“ تر مدی شریف سے حدیث رسول: حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے فرما یا رسول اللہ صلی یا یہ ہم نے کہا میں معراج کی رات ایسی جماعت کی طرف گزرا کہ جن کے ہونٹ آگ کی قینچیوں سے کاٹے جارہے تھے۔میں نے جبرائیل سے پوچھا کہ یہ کون لوگ ہیں انہوں نے کہا کہ یہ آپ کی امت کے وہ خطیب ہیں جو جو کچھ کہتے ہیں اس پر خود عمل نہیں کرتے“۔ملاں کا قلعہ اس حدیث پاک کی روشنی میں اردگرد نظر دوڑائیں مساجد سے ابھرنے والی آواز میں سنیں ، مذہب نما سیاسی جماعتوں کے قائدین کی تقاریر پر غور کریں، مسلم جماعتوں کے طالب علم راہنماؤں کی گفتار پر توجہ دیں، اسلام اسلام کی رٹ لگانے والے قومی را ہنماؤں کے بیانات کا تجزیہ کریں اور خود اپنے قول و فعل کا محاسبہ کریں تو بات کہاں سے کہاں تک جا پہنچتی ہے۔ماحول کی آلودگی کا رونا رونے والے صوتی آلودگی سے کیوں اتنے بے خبر ہیں۔اسی حدیث مبارک کی روشنی میں ملاں کا مطالعہ کریں تو کچھ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جائے عبادت کے برعکس مسجد ملاں کا قلعہ بن چکی ہے تو مائیک اس کا ہتھیار الہذا وہ اس قلعہ سے محمود غزنوی بن کر دین کے حقیقی مفروضہ اور مبینہ دشمنوں پر حملہ آور ہوتا رہتا ہے۔عام لوگوں کا لاؤڈ سپیکر کے بارے میں جو رویہ ہے اس کا روزنامہ جنگ (لاہور : 2 جنوری 1994 ء) کی اس خبر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے جس کی سرخی ہے۔”مولوی کے نام چور کا خط“: موڑ کھنڈا ( نامہ نگار ) چودہ سو سال سے عیسائی مبلغ جو نہ کر سکے وہ ہمارے علماء نے خود کر دکھایا اور مسلمان قوم کو اسلام مخالف قو تیں تقسیم نہ کر سکیں چودھویں صدی کے خود ساختہ علماء نے مسلمانوں کی عظیم قوم کو تقسیم کر دیا۔خاص کر ان مولویوں نے مساجد کے لاؤڈ سپیکروں کے ذریعے سیدھا رستہ دکھانے کی بجائے ایک دوسرے پر کیچڑ