کافر کون؟

by Other Authors

Page 372 of 524

کافر کون؟ — Page 372

372 غیرت رکھتا ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے غضب میں دھیما بھی ہے۔اُس نے ابو جہل کو گیارہ سال تک مہلت دی۔۔۔قادیانی حضرات کے پاس جائیے اور انہیں پیار محبت اور نرمی سے تبلیغ کیجئے۔کوئی ذی ہوش اور معقولیت پسند آدمی اس طرز عمل کی ہرگز مخالفت نہیں کرے گا مگر فرقہ احمدیہ کے خلاف شورش بر پا کرنا۔ان کے افراد کو قتل کرنا۔ان کے اموال کو تباہ کرنا، ان کی عبادت گاہوں پر حملے کرنا، ان کی پیشانیوں پر سے کلمہ طیبہ مٹانا انہیں سر بمہر کر دینا یہ سب فتنہ انگیزی کی باتیں ہیں۔ان سے اسلام بدنام ہوگا۔ملک میں افراتفری پیدا ہوگی۔دشمن ہنسے گا اور پاکستان اس کے لئے نوالہ تربن جائے گا۔“ ( 14 تا 21 اپریل 1988 ہفت روزہ احسان لاہور ) باب نمبر 13 فقہی گل فرازیاں