کافر کون؟

by Other Authors

Page 370 of 524

کافر کون؟ — Page 370

370 رہن سہن میں شناخت کے لیے مخصوص لباس مقرر کیا جائے کلمہ طیبہ پڑھنے سے روک دیا جائے اور ان کی مساجد پر سے کھرچ دیا جائے۔ان سے ذمیوں والا سلوک کیا جائے وغیرہ وغیرہ۔خود ہفت روزہ احسان نے ہی اگلے شمارے میں علماء کے اس رخ روشن کو اس طرح سے دیکھا۔گذشتہ شمارے ( 16 اپریل تا 13 اپریل 1988 ء ) میں مولوی عبد الخالق سبحانی صاحب کا ایک مضمون فرقہ احمدیہ کے خلاف شائع ہوا تھا۔کلمہ اور صدارتی آرڈیننس مولوی صاحب کو اعتراض ہے کہ فرقہ احمدیہ کے افراد کلمہ طیبہ کیوں پڑھتے ہیں۔انہیں کلمہ پڑھنے سے روکا جائے۔یہ صرف مسلمانوں کی پہچان ہے۔اس طرح قادیانی لوگ صدارتی آرڈینس کی خلاف ورزی کے مرتکب ہور ہے ہیں۔مولوی صاحب کے اس نکتہ بلیغ پر ہم نے بہت غور کیا۔مگر ہماری ناقص عقل یہ سمجھنے سے قاصر رہی کہ اگر کوئی قادیانی کلمہ پڑھتا ہے یا اسے برکت کے طور پر اپنے مکان کی پیشانی یا اپنی عبادت گاہ پر کندہ کرتا ہے تو اس سے کون سی قیامت آجائے گی یا اسلام کو کون سا نقصان پہنچ جائے گا۔رسول اقدس سالی یا ایم کی بعثت کی تو اصل غرض ہی یہ تھی کہ زیادہ سے زیادہ لوگ کلمہ طیبہ پڑھیں۔آپ فرقہ احمدیہ کے لوگوں کو کلمہ پڑھنے سے روک کر حضور اقدین کے مقدس مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں یا اسے نقصان پہنچارہے ہیں؟ اس پر غور کیجئے۔اگر آپ کا مطالبہ یہ ہے که قادیانی حضرات لا إله إِلَّا الله محمد رسول اللہ نہ پڑھیں۔یعنی یہ نہ کہیں کہ اللہ تعالیٰ وحدہ لاشریک ہے اور محمد سلیم اس کے رسول ہیں تو پھر کیا وہ یہ کہیں کہ اللہ تعالیٰ ہر گز وحدہ لاشریک نہیں اور حضرت محمد مصطفیٰ ہرگز خدا کے رسول نہیں إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعون۔اس صورت میں قادیانی حضرات کے لیے ایک قانون بنانا پڑے گا جس کی رو سے ان پر اعلان کرنا واجب ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کے سوائے بہت سے معبود ہیں اور حضرت محمد مصطفی صلی ایستیم (نعوذ باللہ ) ہرگز خدا کے رسول نہیں تھے۔انہیں مجبور کیجئے کہ وہ اعلان کریں کہ قرآن شریف خدا کا کلام نہیں نہ یہ آخری شریعت ہے۔ان سے اقرار کروائیے کہ روزہ، نماز، حج ، زکوۃ یہ سب عقائد باطل ہیں کیونکہ ان سارے ارکان پر ایمان تو مسلمان کی پہچان ہے اور آپ کے مطالبے کی رُو سے مسلمانوں کے عقائد کوئی قادیانی اختیار نہیں کر سکتا۔کیا آپ اس قسم کے قوانین بنوانے کی جرات کریں گے؟ اور کفر پھیلانے کا فریضہ انجام دیں گے؟ اگر ایسا نہیں کریں گے تو پھر ثابت ہو جائے گا کہ فرقہ احمدیہ کے افراد سے یہ مطالبہ کرنا کہ وہ کلمہ طیبہ استعمال نہ کریں بالفاظ دیگر خداوند تعالیٰ کی وحدانیت اور حضور اقدس کی رسالت کا اقرار و اعلان نہ کریں ایک بے ہودہ اور سراسر غیر اسلامی مطالبہ ہے۔بیت الخلاء پر کلمہ