کافر کون؟

by Other Authors

Page 356 of 524

کافر کون؟ — Page 356

سال کے برابر ہے۔356 (قصص الانبیاء صفحہ 13-14 ناشر ملک بشیر احمد تاجر کتب کشمیری بازار لاہور ) فرشتے شراب پی کر ز ناقل اور شرک کرنے لگ گئے اسی طرح قرآن کریم میں سورہ بقرہ آیت 103 میں ہاروت ماروت خدا تعالیٰ کے دوفرشتوں کے بارے میں احسن التفاسیر میں یہ عقیدہ درج ہے کہ: اللہ تعالیٰ نے ملائکہ میں سے دو بڑے عابد فرشتے جن کا نام ہاروت ماروت تھا چھانٹے اور انسان کی سب خواہشیں ان میں پیدا کر کے کوفہ کی سرزمین پر جو ایک جگہ چاہ بابل ہے وہاں ان کو بھیجا اور وہاں وہ ایک عورت زہرہ نامی عورت کی محبت میں مبتلا ہو کر اس کے کہنے پر شراب پی گئے اور شراب۔۔۔زنا کے علاوہ شرک اور قتل نفس کا گناہ بھی ان سے سرزد ہوا۔اور ان گناہوں کی سزا میں قیامت تک ان پر طرح طرح کا عذاب نازل ہوتا رہے گا۔(احسن التفاسیر جلد 1 صفحہ 108 - 109 مولفہ مولانا احمد حسن صاحب محدث دہلوی ناشر المكتبة السليفه ) ملائکہ فرضی وجود ہیں مندرجہ بالا مفسرین کرام کے الٹ بعض علماء کرام یہ تفسیر فرما رہے ہیں کہ فرشتوں کا وجود ہی نہیں ہے بلکہ ملائکہ فرضی اور وہمی وجود ہیں جن کا وجود ( سرسید مرحوم کے الفاظ میں برہان عقلی یا قرآن مجید اور احادیث نبوی سے ثابت نہیں۔( مقالات سرسید حصہ سوم صفحہ 52 مرتبہ مولانا شیخ محمد اسماعیل پانی پتی ناشر ترقی ادب کلب روڈ لاہور ) قرآن مجید کے بارے میں آیات کا حشر وہ قرآن مجید جس کی محبت کے دعوے ہو رہے ہیں خود اس کے بارے میں افکار وخیالات“ بھی کافی حیرانگی کے باعث ہیں مثلاً ناسخ و منسوخ۔قرآن مجید کی آیات کے بارے میں یہ ارشاد کہ ان میں سے بعض بعض کے متضاد ہیں اور باہم ان میں اختلاف پایا جاتا ہے ایسی متضاد آیات کی تعداد 5 سے پانچ سو تک ہے لبنان کے ایک ڈاکٹر صحبی صالح نے اپنی کتاب علوم القرآن میں اس پر مفصل بحث کی ہے اور لکھا ہے کہ قائلین نسخ نے یہاں تک مبالغہ سے کام لیا ہے کہ عام آیات کو بھی منسوخات کے زمرہ میں شامل کر لیا ہے۔ڈاکٹر محی قائلین نسخ کی بعض منسوخ آیات کا ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں: اس میں شبہ نہیں کہ ایسی آیات کے نسخ کا تصور بھی بارگاہ ربانی میں گستاخی اور سوء ادب کا موجب ہے“۔