کافر کون؟

by Other Authors

Page 346 of 524

کافر کون؟ — Page 346

346 نورانی محفل میں بہت محظوظ ہورہے تھے کہ ایسے میں مذہبی امور وفاقی وزیر تعلیم بھی آنحضور صلی اینم کی سیرت پر مقالہ پڑھنے کے لیے تشریف لائے آگے کا حال اخبار کی زبانی سن لیجیے۔کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں جس کی صدارت سید خورشید شاہ وزیر مذہبی امور کر رہے تھے علماء کرام نے مقالات کے دوران ہی خورشید شاہ کو درخواستیں پیش کرنا شروع کر دیں جس سے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کا ہال کھلی صدر کچہری کا منظر پیش کرنے لگا اس موقعہ پر مندوبین میں سے آواز آئی کہ یہ سیرت کا نفرنس ہے یا کھلی کچہری۔۔۔مملکت سردار فاروق احمد لغاری نے جو نہی اپنی تقریر ختم کر کے وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے ہال سے باہر آئے تو چند علماء نے انہیں درخواستیں پیش کرنا چاہیں تو صدر مملکت نے کہا کہ میں درخواستیں وصول نہیں کر رہا سیرت کا نفرنس میں آیا ہوں۔۔قومی سیرت النبی کا نفرنس میں جب دوپہر کے کھانے کا وقفہ ہوا تو علماء کھانے پر ٹوٹ پڑے جس سے ہوٹل والوں کی کئی پلیٹیں ٹوٹ گئیں اور کھانا کھانے کے دوران علماء مشائخ کے کپڑے بھی خراب ہو گئے۔(روزنامہ خبریں 31 جولائی 1996 صفحہ 6 قومی سیرت النبی کانفرنس کی جھلکیاں) باب نمبر 12 تفسیری موشگافیاں اور