کافر کون؟ — Page 345
345 ہے اور نہ تو یہ سب علماء کرام اکٹھے بیمار ہو گئے ہیں نہ سب نے الیکشن لڑنا ہے اور نہ ہی سب نے دھرنا‘ مارنا ہے۔لا دعوت کے بغیر سیمینار کیسا؟ 6 ستمبر 1996ء کو اس سلسلے میں راولپنڈی میں ایک اجلاس بھی بلایا گیا تھا لیکن یہ اجلاس کسی پروٹو کول، قیام وطعام اور لوازمات کے بغیر تھا شاید اسی لیے علماء کرام نے شرکت کی زحمت گوارا نہیں کی۔اکثر ذہن میں خیال آتا ہے کہ ان لوگوں کو اللہ نے عام افراد سے زیادہ دین کی سمجھ عطا کر کے انہیں صرف دین کو سمجھنے اور سمجھانے کی ذمہ داری عطا کر رکھی ہے اگر وہی ہماری راہنمائی کرنے سے قاصر ہیں تو ممکن ہے وہ کسی اور قوم کو منتخب کرلئے“۔ہ یورپ میں علماء دین کی خدمات مرے کو مارے شاہ مدار کے مترادف ہیں یورپ میں موجود غیر مسلموں کے ذہنوں میں اسلام کا تصور ہرگز ہرگز پسندیدہ اور مستحسن نہیں اور یہ ہم سب مسلمانوں کے لیے قابل غور مقام ہے لیکن ہم نے اس پر کبھی غور نہیں کیا بلکہ مغربی دنیا میں مختلف اسلامی فرقوں کو متعارف کرایا ہے اور ان کی الگ الگ مساجد قائم کر کے غیر مسلموں کے لیے اسلام کو اور مشکل بنادیا اب اگر کوئی غیر مسلم قرآنی تعلیمات سے متاثر ہوکر مسلمان ہونا بھی چاہے تو اس کے لیے فیصلہ کرنا مشکل ہو جائے گا کہ میں کون سا مسلمان بنوں ؟ سنی دیوبندی بریلوی شیعہ مرزائی یا کوئی نیا اسلام گھڑوں۔مرزائی اس لیے لکھا ہے کہ پاکستان کے علاوہ ہر ملک میں یہ لوگ مسلمان ہی کہلاتے ہیں۔زیر نظر تحریر پڑھتے وقت یہ بات پیش نظر رہے کہ یورپ کے ایک ملک سے قادیانیوں نے STN طرز کا ایک ٹی وی سٹیشن کرائے پر لے رکھا ہے جس پر 24 گھنٹے اسلام کے نام پر اپنے مسلک کی ترویج اور فروغ کے لیے انگریزی، ہسپانوی، اٹالین، فرانسیسی، جرمن، عربی ، اور اسپرانتو جیسی عالمی زبانوں میں نشریات پیش کی جاتی ہیں۔ساری دنیا میں الیکڑانک میڈ یا لٹریچر اور عقلی و سائنسی دلائل کے ذریعے اسلام کے نام پر جتنا کام مرزائی اور قادیانی کر رہے ہیں اتنا ہم مسلمانوں نے سوچا بھی نہیں“۔وائے افسوس متاع کارواں جاتا رہا اور کارواں کے دل سے احساس زیاں جاتا رہا قرآن مجید ایک طبقے کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ یہ ایسے لوگ ہیں وهو كل على موله اينما يوجهه لآيَاتِ بخير (النحل: 76) جہاں بھی چلے جائیں خیر کی خبر لیکر نہیں آئیں گے یا کہیں بھی چلے جائیں ان کے بارے میں خیر کی خبر نہیں آئے گی۔پچھلے دنوں عید میلادالنبی کے سلسلے میں اسلام آباد میں قومی سیرت کانفرنس منعقد ہوئی۔صدر پاکستان جناب فاروق احمد خاں لغاری صدر مجلس تھے۔مقررین نے آنحضور صلعم کی سیرت کو بیان کیا اور حاضرین یقیناً اس