کافر کون؟ — Page 334
334 باڑوں کے باہر دن کے بارہ بجے نذرونیاز تقسیم کرنے کے بہانے غرباء کو جمع کرتے تھے اور انہیں بم سے اڑا دیتے تھے۔اب اچانک کیسے شیر وشکر ہو گئے۔جناب خلیل ملک صاحب نے صیح تجزیہ کیا کہ بم پھینکنے کا ایجنڈا بھی اوپر سے آیا تھا اور اب شیر وشکر ہونے کا ایجنڈا بھی اوپر ہی سے آیا ہے۔مولانا نورانی صاحب کے بارے میں ”مولانا عبدالستار نیازی کی پریس کانفرنس بھی آپ کے گوش گزار کرتے چلیں ، جس میں مولانا نیازی نے فرمایا تھا کہ نورانی نے اپنے دست مبارک سے انہیں اور ان کے چار ساتھیوں کو بریف کیس میں نوٹوں کی گڈیوں کی رشوت پیش کی تھی۔شرط صرف یہ تھی کہ بے نظیر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش نہ کی جائے۔مولانا عبدالستار نیازی کے مطابق صرف انہوں نے رشوت قبول نہیں کی ، باقی ان کے ساتھیوں نے لی۔اب ضیا القاسمی صاحب ہمیں بتائیں کہ رشوت لینے والے اور دینے والے کے بارے میں رسول اکرم کے کیا فرمودات ہیں اور اگر عالم دین رشوت آفر کرے اور ایک غیر اسلامی، اسلام دشمن حکومت کو قائم رکھنے کیلئے پیش کرے تو کیا ایسا ”مولوی جیت گیا یا دونوں جہانوں میں بری طرح سے ہار گیا“۔(روز نامہ خبریں 17 جون 1995 ء زیر عنوان ”بم رشوت اور شیرٹن ہوٹل تحریر ڈاکٹر انوار الحق بجواب کیا واقعی مولوی جیت گئے تحریر مولانا ضیاء القاسمی ) ارد قادیانیت ایک دھوکہ ہے جبکہ اصل میں یہ روزی اور ووٹ کا ہتھکنڈہ ہے۔مجلس احرار کے سابق سیکرٹری صاحب کی پریس کانفرنس مجلس احرار یا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت وہ مجلس ہے جس نے پاکستان میں احمدیوں کو دائرہ اسلام سے خارج کروانے کے لیے بہت بھر پور قسم کی تحریکیں چلائیں۔کئی احمدیوں کے گھر جلائے یا لوٹے کئی احمدیوں کو شہید کیا اور آخر 7 ستمبر 74ء کو اپنا مقصد حاصل کیا لیکن اس تحریک کے پس پردہ عزائم کیا ہیں وہ اس کے سابق سیکرٹری سیفی کشمیری صاحب یوں بیان کرتے ہیں۔میں ان تمام مسلمانوں کی خدمت میں جن کے دل میں خدائے قہار و جبار اور اس کے برگزیدہ رسول سرور کائنات حضرت محمد عربی کی ذات والا صفات کی محبت کا جذبہ ہے اپنے ذاتی تجربے کی بناء پر جو کچھ مجھ کو مجلس احرار ( تحفظ ختم نبوت ) کے سرکردہ لیڈروں کی صحبت احرار کے دفتر مرکزی میں ایک لمبے عرصے کی رہائش اور زعماء احرار کی مجالس کی کارروائی سننے کے بعد حاصل ہوا تھا خدائے وحدہ لاشریک کی قسم کھا کر جس کی جھوٹی قسم کھانا لعنتیوں کا کام ہے قطعی اور یقینی طور پر کہتا ہوں کہ مجلس احرار کی مرزائیت یا قادیانیت کے خلاف تمام تر جد و جہد اور قادیانیت کے خلاف یہ سب پراپیگینڈہ محض مسلمانوں سے چندہ وصول کرنے اور کونسل کی ممبری کے لیے ان سے