کافر کون؟

by Other Authors

Page 293 of 524

کافر کون؟ — Page 293

293 5۔ان کی امانت ، دیانت ، شرافت اور صداقت کا زمانہ گواہ ہوگا۔6۔پرائے مال کی طرف کبھی آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھتے ہونگے۔7۔ان کی زبان اور ہاتھ سے ہر ہمسائے کو امن ہوگا۔8 - مکارم اخلاق میں فرشتوں کو شرماتے ہونگے۔9۔ہر انسان کی جان مال اور عزت و آبرو کے رکھوالے ہونگے۔10۔سب سے بڑھ کر یہ ان کے اقوال اور اعمال دونوں میں یکسانیت ہوگی اور منافقت اور مالی بددیانتی اور بے حیائی۔ان کے پاس سے بھی نہ گزرتی ہوگی۔اور ان کی موجودگی میں کسی بھی مصلح کی کیا ضرورت ہوگی۔دوستو! میں نے اسی آس پر ان پہاڑوں جیسے بلند القابات سے مزین علماء کی محفل میں جانے کی جسارت کی۔ان کے افکارات عالیہ اور ان کے اخلاق فاضلہ کی صرف ایک جھلک جھیلنے کی ہمت کی۔فرشتوں جیسے معصوم اور پر یوں جیسے مطہر لوگوں کے صحن چمن میں داخل ہوتے ہی جس بد بودار بھبھوکے سے میرا دماغ نیم ماؤف ہو گیا وہی میری انگلی مشکل بن گیا۔وہ لوگ جو منبر رسول کے وارث کسی کو کافر اور کسی کو مسلمان بنانے کے منصب دار اور جو جنت اور دوزخ کی الا ٹمنٹ کے ٹھکیدار ہیں خود ان کا اپنا کردار کیا ہے۔کیا ان کا اپنا مقام اتنا بلند اور مستند ہے کہ ان کے ارشادات پر آنکھیں بند کر کے عمل کیا جا سکے۔یہی سوال جب میں نے میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام ہونے والے قومی سیمینار بعنوان اکیسویں صدی اور عالم اسلام میں حصہ لینے والے جناب طاہر القادری صاحب کے سامنے رکھا تو ان کا جواب تھا: بد قسمتی سے عالم اسلام عالم بے رہنما ہے“ (روز نامہ جنگ لاہور اشاعت خاص 26 فروری 1999 صفحہ 5 موجودہ دور کے علماء کا حال علماء کی ہی زبانی ملاخطہ کیجیے انفرادی کلاہ بازیاں مشکل نمبر 38 ایک ایسے کھیل کی داستان جس میں ہر کھلاڑی دوسرے کو ننگا کرنے میں مصروف ہے۔