کافر کون؟

by Other Authors

Page 286 of 524

کافر کون؟ — Page 286

286 آباد کا جہازی سائز کا اشتہار ”مرزائیوں کے کفریہ عقائد کے نام سے تمام ایبٹ آباد کی دیواروں پر موجود ہے۔اس میں لکھا ہے کہ مرزائی کہتے ہیں ہر شخص ترقی کر سکتا ہے اور بڑے سے بڑا درجہ پا سکتا ہے حتی کہ محمد رسول اللہ سے بڑھ سکتا ہے“۔جھوٹ نمبر 8 (بحوالہ اخبار الفضل قادیان 17 جولائی 1922 ء ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ملتان کے معرکتہ الآراء جھوٹ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا تعارف اور ان کی خدمات ساری قادیانیت کو ختم کرنے کے لیے سنگ میل ہیں مگر دیکھیے جھوٹ اور معرکتہ الآراء جھوٹ کے بغیر آپ سے بھی یہ خدمت سرانجام نہیں پارہی۔مجلس کا رسالہ قرآن مجید میں رد و بدل میرے سامنے ہے۔قرآن کے بارہ میں کفریہ عقائد کے عنوان کے تحت سات جھوٹ بولے گئے ہیں۔درج ہیں۔1۔قصے کہانیوں کی کتاب۔۔۔قرآن پہلوں کی قصے کہانیاں ہیں۔2 صرفی نحوی غلطیاں۔۔۔۔۔قرآن میں صرف ونحوی غلطیاں ہیں۔آئینہ کمالات اسلام مطبع لا ہوری صفحہ (294) 3 " قرآن اور میری وحی ایک ہیں۔۔۔قرآن کریم اور میری وحی میں کوئی فرق نہیں“۔(حقیقۃ الوحی صفحہ 304 ) ( نزول مسیح صفحه 99) 4 " قرآن اٹھالیا گیا۔قادیانیوں کا عقیدہ ہے کہ قرآن حکیم 1857ء میں اٹھا لیا گیا تھا۔تبصره میں نے مذکورہ کتب کے مذکور صفحات کو دیکھا۔پھر آگے اور پیچھے کے چند صفحات کو کھنگالا پھر ساری کی ساری کتب کو لفظ لفظ پڑھا یہ فقرات کہیں بھی نہ تھے۔عالمی مجلس کے اس بے باک افتراؤں پر میرے لب بے اختیار حضرت عیسی کا یہ قول دہرانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔میں مردے کو زندہ کرنے سے عاجز نہیں مگر احمق کی اصلاح سے عاجز آ گیا ہوں“ جھوٹ نمبر 9 مجد دملت محدث العصر سید محمد یوسف بنوری صاحب کا فیشن ایبل جھوٹ