کافر کون؟

by Other Authors

Page 271 of 524

کافر کون؟ — Page 271

271 جو شخص اللہ کی وحدانیت اور رسالت مآب سلاا اینم کی نبوت پر ایمان رکھتا ہو۔آپ کو آخری نبی مانتا ہو اور آپ کے علاوہ کسی بھی شخص کو بی یا مصلح تسلیم نہ کرتا ہو وہ مسلم ہے۔2۔غیر مسلم 66 "جو شخص مسلم نہ ہو۔یا جس کا تعلق عیسائی یا ہندو سکھ بدھ یا پاری فرقوں سے ہو، وہ غیر مسلم ہے۔“ مشکل غیر مسلم (آمریت کے سائے صفحہ 373 اسی وجہ سے مشہور زمانہ تصنیف ” آمریت کے سائے“ کے مصنف جناب ممتاز حسین ایڈووکیٹ احمد یوں کو مشکل غیر مسلم کے نام سے یاد فرماتے ہیں جی ہاں مشکل غیر مسلم۔یقینا یہ مذہبی فتوی باز وادی میں ایک غیر مانوس اور نو وارد اصطلاح ہے اس لیے ہم نے جناب ممتاز حسین صاحب سے ہی اس کا پس منظر جاننا چاہا تو انہوں نے مندرجہ ذیل الفاظ صفحہ قرطاس پر بکھیر کر میری مشکلات کو درد ناک حد تک بڑھا دیا۔”یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ قادیانی جماعت کو غیر مسلم بنا نا خاصہ مشکل کام تھا اس لیے کہ مسلمان کی تعریف تو صرف یہ تھی کہ جو شخص بھی کلمہ طیبہ پڑھ لے اور لا اله الا الله محمد مرسول اللہ اپنی زبان سے ادا کر دے وہ مسلمان ہو جاتا ہے ایک مسلمان جن کے لیے باتوں پر ایمان لانا ضروری تھا ان میں تو حید رسالت فرشتوں۔آسمانی کتابوں خیر وشر کا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہونا اور حیات بعد الموت شامل ہیں۔اور قادیانی جماعت ان جملہ باتوں پر ایمان رکھتی ہے اس لیے ضیاء الحق صاحب نے قادیانی جماعت کو اسلام سے خارج کرنے کے لیے لفظ مسلم اور غیر مسلم کے مندرجہ بالا معنی متعین کئے۔“