کافر کون؟

by Other Authors

Page 262 of 524

کافر کون؟ — Page 262

262 فریاد ہے اے کشتی امت کے نگہباں بیڑہ یہ تباہی کے قریب آن لگا ہے اس زمانے کی اصلاح کے لیے خدا نے مجھے مہدی بنا کر بھیجا ہے۔۔۔حضرت مرزا صاحب کا اعلان آپ نے مہدی کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا: سو آنے والے کا نام جو مہدی رکھا گیا ہے سو اس میں یہ اشارہ ہے کہ وہ آنے والا علم دین خدا سے ہی حاصل کرے گا۔اور قرآن اور حدیث میں کسی استاد کا شاگرد نہیں ہوگا سو میں حلفاً کہہ سکتا ہوں میرا یہی حال ہے کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ میں نے کسی انسان سے قرآن یا حدیث یا تفسیر کا ایک سبق بھی پڑھا ہے یا کسی مفسر یا محدث کی شاگردی اختیار کی ہے پس یہی مہدویت ہے جو نبوت محمدیہ کے منہاج پر مجھے حاصل ہوئی ہے اور اسرار دین بلا واسطہ میرے پر کھولے گئے ہیں۔لیکن آج کے بعد میں نہیں مانتا ایام الصلح ، روحانی خزائن جلد 14 صفحه 394 مطبوعه اندن) امام مہدی اپنے مہدی ہونے کا اعلان نہیں کرے گا۔بلکہ اسے خود بھی معلوم نہیں ہو گا کہ وہ امام مہدی ہے ان کے مرنے کے بعد لوگ کہیں گے وہ مہدی تھا۔بیعت والی بات تو بہت دور کی ہے۔متقابلین حضرت مرزا صاحب کا اعلان جماعت احمدیہ کے بانی نے امام مہدی کے زمانے کی علامات گنوانے کے بعد اعلان فرمایا تھا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ علامات پوری ہوجائیں اور وہ شخص جس کے لیے وہ علامات ظہور میں آئی ہوں موجود نہ ہوں۔سو میں وہ شخص ہوں۔امام مہدی کے زمانے کی علامات کے پورے ہونے کے بارے میں کہیں بھی دورائے نہیں لیکن اس کے بعد پھر کیا عذر ہے؟ سومولانا مودودی صاحب کی زبان سے ملاخطہ ہو: آنے والا اپنے زمانہ میں بالکل جدیدترین طرز کا لیڈر ہوگا مجھے یہ بھی امید نہیں کہ اپنی جسمانی ساخت میں وہ عام انسانوں سے کچھ بہت مختلف ہوگا کہ اس کی علامتوں سے اس کو تاڑ لیا جائے نہ میں یہ توقع رکھتا ہوں کہ وہ اپنے مہدی ہونے کا اعلان کرے گا۔بلکہ شاید اسے خود بھی اپنے مہدی موعود ہونے کی خبر نہ ہوگی اور اس کی موت کے بعد اس کے کارناموں سے دنیا کو معلوم ہوگا کہ یہی تھاوہ خلافت علی منہاج النبوۃ پر قائم کرنے والا جس کی آمد کا مردہ سنایا گیا تھا۔“ تجدید و احیائے دین صفحہ 52-53 اسلامک پبلیکشنز پرائیویٹ لمیٹیڈ۔شاہ عالم مارکیٹ لاہور ) امام مہدی کو کوئی کشف والہام بھی نہیں ہوگا نہ کوئی معجزہ کرامت دکھا ئیں گے۔۔۔۔دوسرا اعلان آئندہ کے لیے مولانا مودودی صاحب نے حضرت امام مہدی کے Status کو یوں متعین کر دیا ہے :