کافر کون؟ — Page 251
251 مرتبہ حضرت محمد اسماعیل شہید دہلوی رحمتہ اللہ علیہ اس میں حضرت نعمت اللہ ولی رحمتہ اللہ علیہ جن کا زمانہ 560ھ) ہے نے اپنے فارسی قصیدہ میں مہدی موعود کے ذکر کے بعد نشان کسوف و خسوف کی طرف اشارہ فرمایا ہے۔11 - الخطاب المليح في تحقيق المهدى والسيح مصنفہ مولانا اشرف علی تھانوی مطبع بلال سٹیم پریس ساڈھورہ ضلع انبالہ صفحہ 28 پر دار قطنی کے حوالے سے پوری حدیث درج ہے۔12۔ماہوار رسالہ مرقع قادیانی بابت اکتوبر 1907ء ایڈیٹر ابوالوفا ثناء اللہ امرتسر مطبوعہ اہل حدیث اس میں امام مہدی کا خروج اور حضرت مسیح کا نزول“ کے عنوان کے تحت مولانا عنایت الہی صاحب مہتمم مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور کے مضمون سے سے پہلے ایڈیٹر صاحب نے یہ نوٹ دیا ہے کہ: یہ مضمون بہت ہی توجہ کے قابل ہے کیونکہ اس میں صرف وہ احادیث ہی پیش کی گئی ہیں جن پر فریقین کو اعتبار ہے۔علماء اہل سنت کا اقرار تو ظاہر ہے لطف یہ کہ مرزا صاحب کو بھی ان احادیث پر اعتبار ہے“۔اس کے بعد مضمون میں جو احادیث پیش کی گئی ہیں ان میں رسالہ کے صفحہ 4 پر دار قطنی کی رمضان میں کسوف و خسوف والی حدیث بھی درج ہے۔13۔فیصلہ ناطق مابین کا ذب وصادق مولفہ ڈاکٹر ایس۔ایم عظیم الدین صاحب حنفی قادری دیوبندی مطبوعہ رفاہ عام سٹیم پریس لاہورا کتوبر 1908ء 14۔قیامت کی نشانیاں یہ کتاب حضرت شاہ رفیع الدین محدث دہلوی کی کتاب ”قیامت نامہ“ کا اردو تر جمہ ہے جو ظفر نیازی صاحب نے کیا ہے مطبوعہ جاوید پریس کراچی بار سوم جولائی 1961ء 15 - مرأة الحق مولفه محمدیار المتخلص به صادق کو ٹلوی مطبوعہ 1318ھ اسلامیہ پریس لاہور اس کتاب میں حدیث نبوی کی رو سے قیامت سے پہلے دجال مسیح موعود و مہدی موعود اور یا جوج ماجوج کے ظہور پذیر ہونے کا ذکر ہے اس ضمن میں رمضان میں کسوف و خسوف کا ذکر ہے۔16 - عصاء موسیٰ علیہ السلام مصنفہ الہی بخش مطبوعہ 1318 ھ مطبع انصاری دہلی۔