کافر کون؟ — Page 247
247 ہونے پر اب بفضلہ تعالی گیارہواں برس جاتا ہے کیا یہ نشان نہیں ہے کہ اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ کاروبار نہ ہوتا تو کیونکر عشرہ کاملہ تک جو ایک حصہ عمر کا ہے ٹھہر سکتا تھا۔“ ( نشان آسمانی ، روحانی خزائن جلد 4 صفحہ 37 مطبوعہ لندن 1984 ) اگر میں جھوٹا مفتری علی اللہ ہوں تو اللہ تعالیٰ نے 12 سال سے مجھے مہلت کیسے دی اور مجھے ہلاک کیوں نہیں کیا۔23 سالہ معیار کے حوالے سے بانی جماعت احمدیہ کا ایک اور چیلنج حضرت مرزا صاحب 23 سالہ متفقہ معیار کے حوالے سے مزید فرماتے ہیں: پھر تعجب پر تعجب یہ کہ اللہ تعالیٰ نے ایسے ظالم مفتری کی اتنی لمبی مہلت بھی دے دی جسے آج تک 12 برس گزرچکے ہوں اور مفتری ایسا اپنے افتراء میں بے باک ہو“۔( شہادت القرآن، روحانی خزائن جلد 6 صفحه 371 مطبوعہ لندن 1984 ) خدا تعالی کا چیلنج ہے کہ وہ مفتری کی مدد نہیں کرتا بلکہ جلد ہلاک کرتا ہے اور میرے مرنے کے لیے تم نے رو کر دعائیں کیں مگر خدا تعالیٰ نے میری تائید و نصرت فرمائی کیا یہ نشان کافی نہیں۔حضرت مرزا صاحب فرماتے ہیں: وہ خود خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ میں مفتری کو مدد نہیں دیتا اور وہ جلد ہلاک کیا جاتا ہے اور اس کی جماعت متفرق کی جاتی ہے بلکہ سید الرسل کو اس نے کہا کہ اگر تو ایک ذرہ افتراء کرتا تو تیری شاہ رگ کاٹ دی جاتی پس اگر یہ بات سچ نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ مفتری کو جو جھوٹا مرسل بن کر خلق اللہ کو گمراہ کرنا چاہتا ہے بہت جلد پکڑ لیتا ہے تو اس صورت میں نعوذ باللہ آنحضرت سیل پیام کی نسبت بھی یہ استدلال صحیح نہیں ہو سکتا کہ اگر آنحضرت صلی یا سیستم نعوذ باللہ مفتری ہوتے تو اللہ تعالیٰ ان کو پکڑتا پھر باوجود اس لمبی مہلت اور خدا تعالیٰ کی صدہا تائیدوں اور صدہا نشانوں کے مخالفوں سے بھی اس عاجز پر نزول عذاب کے لیے ہزار ہادعائیں کیں اور اپنے مباہلہ میں بھی رو رو کر اس عاجز پر عذاب نازل ہونا چاہا مگر بجز رسوائی اور ذلت کے ان کو کچھ بھی نصیب نہ ہوا۔( شہادت القرآن ، روحانی خزائن جلد 6 صفحه 371-372 مطبوعہ لندن ) لیکن آج کے بعد میں یہ قرآنی بات نہیں مانتا 23 سالہ معیار ہی جھوٹا اور نا قابل قبول ہے اس آیت کا تو مفہوم ہی آج تک تمام مفترین غلط سمجھے ہیں۔آغاز جماعت احمدیہ کے شدید مخالف اور نوجوان نسل کے مقبول رائٹر جناب غلام جیلانی برق صاحب کی کتاب حرف محرمانہ سے کرتے ہیں جو آپ نے رو احمدیت کے طور پر لکھی ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ اگر مفترین کی 14 سو سالہ تفاسیر مان لیں تو مرزا صاحب سچے ثابت ہو جاتے ہیں اس لیے آج کے بعد میرا یہ اعلان ہے کہ: