کافر کون؟

by Other Authors

Page 238 of 524

کافر کون؟ — Page 238

238 ( تحریک رد پرویزیت مصنفہ مولوی احمد علی سراج مطبع میٹرو پرنٹر 55 بی چیمبر لین روڈ لا ہور ) 21 - گرنبی بھی دوبارہ پیدا ہو کر ہمیں تعلیم دیں تو ہم ان کی بھی نہ مانیں گے۔ڈاکٹر علامہ اقبال صاحب اپنی قوم کا نوحہ یوں کرتے ہیں: مجھے یقین ہے کہ اگر نبی کریم بھی دوبارہ پیدا ہو کر اس ملک میں اسلام کی تعلیم دیں۔تو غالباً اس ملک کے لوگ اپنی موجودہ کیفیات کے ہوتے ہوئے حقائق اسلامیہ کونہ سمجھ سکیں۔“ مکاتیب اقبال بنام نیاز الدین صفحہ 72 خط 20 جنوری 1975 ء ) 22 - نہ ہم اسلام مانتے ہیں نہ ہی قرآن جانتے ہیں مگر کیا غم قو می اسمبلی کی رو سے مسلمان تو ہیں ناں۔احمدیت کے شدید مخالف عالم دین جناب عطاء اللہ شاہ بخاری کا نوحہ یہ اسلام جو تم نے اختیار کر رکھا ہے کیا یہی اسلام ہے جو نبی نے سکھلایا تھا ؟ کیا ہماری رفتار و گفتار اور کردار میں وہی دین ہے جو خدا نے نازل کیا تھا؟ یہ روزے اور نماز جو ہم میں سے بعض پڑھتے ہیں اس کے پڑھنے میں کتنا وقت صرف کرتے ہیں۔جو یہ کھڑا ہے وہ قرآن سنانا نہیں جانتا اور جو سنتے ہیں وہ نہیں جانتے ہیں کہ کیا سن رہے ہیں اور باقی 23 گھنٹے میں ہم کیا کرتے ہیں؟ میں کہتا ہوں کہ گورنری سے لے کر گداگری تک مجھے ایک ہی بات بتلاؤ جو قرآن اور اسلام کے مطابق ہو۔ہمارا سارا نظام نو ہے۔قرآن کے مقابلے میں ہم نے ابلیس کے دامن میں پناہ لے رکھی ہے قرآن صرف تعویذ کے لیے اور قسم کھانے کے لیے ہے“۔( آزاد مورخہ 9 دسمبر 1949 ء ماخوذ از جوابی تعاقب صفحہ 87 23۔ہمارے تو سینکڑوں اسلام اور سینکڑوں قرآن ہیں مگر خوشی کی بات یہ کہ قومی اسمبلی کی رو سے مسلمان تو ہیں ناں۔جماعت احمدیہ کے ایک اور شدید مخالف ڈاکٹر غلام جیلانی برق صاحب علیحدگی میں فرقوں اور ان کے عقائد کا نوحہ یوں فرماتے ہیں: ” ہمارے ہاں ہر فرقے کا اسلام و قرآن الگ ہے ایک اسلام و قرآن تو وہ ہے جو 14 لاکھ حدیثوں کے بوجھ تلے دبا کراہ رہا ہے۔دوسرا وہ جو مختلف فقہی مسلکوں کے نرغے میں پھنسا ہوا بچ نکلنے کے لیے فریاد بھی نہیں کر سکتا اور ایک تیسرا اسلام جو حضرات اہل بیت کرام کے لکڑی اور کاغذ کے تعزیوں کے ساتھ بندھا ہوا کوچہ و بازار میں سالانہ گردش کرتا نظر آتا ہے۔ایک چوتھا اسلام وہ جو استخواں فروش مجاہدوں اور پیرزادوں کے حلقے میں حق ہو کے نعرے لگانے اور حال و قال کی بزم آرائی کے لیے مجبور ہے۔“ دو اسلام صفحہ 27 کتاب منزل۔۔)