کافر کون؟ — Page 234
234 زندہ کی ہیں پس تم جنت میں میرے ساتھ رہو گے۔“ اسی طرح یہ بھی عقیدہ ہے کہ: (فیضان سنت صفحه 39) یوں معلوم ہوتا ہے کہ فیضان سنت کے مصنف الیاس قادری کی شفاعت میں بروز حشر یہ سب صحابہ کرام۔اہل بیت۔امہات المومنین حضرات دلچسپی لیں گے اور ہر ایک انہیں اپنے ساتھ جنت میں لے جانے کی کوشش کرے گا۔“ (فیضان سنت صفحه 17 ) 12۔اگر اہل حدیث فرقے کا عقیدہ ہے کہ یہ فرقہ بدعات پیدا کرنے کی وجہ سے جہنمی اور نبی پاک پر جھوٹ باندھ باندھ کر گمراہی اور رسم رواج کو پھیلا رہا ہے تو بھی درست اور عین اسلامی فیصلہ ہے۔اہل حدیث کا ترجمان مجلہ الدعوۃ نے دو میٹھی میٹھی سنتیں یا میٹھی میٹھی بدعتیں“ کے نام اس فرقے کے بارے میں اپنے عقائد کا یوں اظہار کیا ہے۔آپ سارا قرآن پڑھ جائیں، پوری صحاح ستہ پڑھ جائیں پوری کوشش کے باوجود آپ کو کتب احادیث میں کہیں بھی درودتاج نقش نعل۔عہد نامہ اعلیٰ حضرت۔قیام الدین انگشت سے لکھنا وغیرہ کی سنتیں نہ ملیں گی کیونکہ نہ تو نبی اکرم نے صحابہ کرام نے کبھی کیا تھا نہ ان کے دور میں ان کا وجود تھا۔پھر یہ منتیں کیسے بن سکتی ہیں؟ یہ تو بدعتیں ہیں جن کو سنتوں کے نام پر پھیلایا جارہا ہے۔جس کے متعلق محمد رسول اللہ نے فرمایا ہے کہ ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی جہنم میں لے جاتی ہے ایسے ہی کئی اسلام سے متصادم عقا ئد رسوم رواج اور بدعات اپنا کر اور ایک بالکل نئے مذہب کی پرستش کر کے یہ جماعت ایک گمراہ فرقے کا روپ دھار چکی ہے۔نبی مکرم اسلام نے فرمایا ہے کہ جس شخص نے میری طرف ایسی بات منسوب کی اور وہ بات میں نے نہ کہی ہو تو وہ شخص جہنمی ہو گا۔فرما یا من کذب علی متعمد أفليتبوأ مقعده من الناس اور حقیقت یہی ہے کہ اس کتاب میں نبی اکرم پر بہت بہتان باندھے گئے ہیں ایسی ایسی باتیں بھی نبی مکرم کی سنتیں ظاہر کی گئی ہیں کہ جن کا ذکر کرتے ہوئے ان پڑھ بھی جانتا ہے کہ وہ سنت وغیرہ کچھ نہیں بلکہ رسم ورواج اور بدعات ہیں۔“ مجلہ الدعوۃ ماہ جون 1996 ، صفحہ 26 بریلوی فرقه 13۔اگر اولیاء کے مزارات پر حاضر ہو کر دعا کرنا۔پھول چڑھانا اور ان کے عرس منانا۔اسی طرح صحابہ کرام اور اہل بیت کی قبروں کے سامنے دعا مانگنا۔غارحرا اور غار ثور سے تبرک لینا عین ایمان اور خدمت اسلام سمجھتا