کافر کون؟ — Page 221
221 19۔نماز مجوسیوں سے لی ہوئی ہے۔قرآن نماز پڑھنے کے لئے نہیں کہتا بلکہ قیام صلوۃ یعنی نماز کے نظام کے قیام کا حکم دیتا ہے۔20 - رسول اللہ صلی ا یلم کے زمانے میں اجتماعات صلوۃ کے لئے یہ 2 اوقات فجر عشاء متعین تھے۔21۔آج کل زکوۃ کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ایک طرف ٹیکس دوسری طرف زکوۃ۔قیصر اور خدا میں تفریق اسلامی ہے۔22۔صدقہ فطر ڈاک کے ٹکٹ ہیں جنہیں روزوں پر چسپاں کر کے لیٹر بکس میں ڈالا جاتا ہے تا کہ روزے مکتوب الیہ تک پہنچ جائیں۔23۔حج عبادت نہیں بلکہ عالم اسلامی کی بین الملی کا نفرنس ہے۔24۔قربانی کے لئے مقام حج کے علاوہ اور کہیں حکم نہیں اور حج میں بھی اس کی حیثیت شرکاء کا نفرنس کے لئے راشن مہیا کرنے سے زیادہ نہیں تھی۔25۔تلاوت قرآن عہد سحر یعنی جادو کے زمانے کی یادگار ہے۔26۔دین کے ہر گوشے میں تحریف ہو چکی ہے۔27 - قرآن کی رو سے سارے مسلمان کا فر ہو گئے ہیں۔اور موجودہ مسلمان برہمو سماجی مسلمان ہیں۔(فتنہ پرویزیت زیر عنوان غلام احمد پرویز کے باطل عقائدص 51 تا 54 مصنفہ مولوی احمد علی سراج مطبع میٹرو پر نٹر 55 بی چیمبرلینر وڈلاہور ترتیب و اشاعت عبد الخالق بھٹی کویت کی اور بکس نمبر 1093 کوڈ نمبر 83001) انجمن سرفروشان اسلام پیر گوہر شاہی کی جماعت انجمن سرفروشانِ اسلام کو دوسرے علمائے کرام کا فر ، زندیق ملعون ، سلام اور شعائر اسلام کا دشمن ، متوازی اور خود ساختہ مذہب کا بانی، بدترین سازشی، بدفطرت ، دشمن اسلام، مرتد ملحد ، یہ گناہ اور معصیت کی زندگی میں تھا، اس کے دعاوی مضحکہ خیز ، ان لوگوں کا ذبیحہ مردار وغیرہ وغیرہ کے القاب اور مذہبی فتاوی سے یاد فرماتے ہیں۔جبکہ پیر ریاض احمد گوہر شاہی نے 1975 ء میں اپنی نئی جماعت رجسٹرڈ کروائی اور تبلیغی جلسوں کا کام شروع کیا۔ان کے مریدوں کا حلقہ پاکستان اور بیرون پاکستان تک پھیلا ہوا ہے۔آپ شہر شہر جلسے کرتے ہیں اور ان کا دعوی ہے کہ وہ دلوں میں اللہ کا ذکر جاری کر دیتے ہیں۔ان کا دعوی ہے کہ ان سے ہدایت حاصل کرنے کے لئے